ساردینیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ساردینیا
Regions of Italy Names Sardinia UR.png
عمومی معلومات
علاقہ کا صدر مقام کلیاری (Cagliari)
صدر علاقہ ریناتو سوروو (Renato Soru)
صوبوں کی تعداد 8
کمونے کی تعداد 377
رقبہ 24,090 مربع کلومیٹر (تیسرا ۔ 8.0 فیصد)
آبادی 1,655,677(گیارہواں ۔ 2.8 فیصد)
علامت
[[Image:|100px]]



ساردینیا (انگریزی: Sardinia) (اطالوی: Sardegna) بحیرہ روم کا دوسرا بڑا جزیرہ اور اٹلی کے بیس علاقوں میں سے ایک ہے۔ پہلا بڑا جزیرہ بھی اٹلی کا ہی علاقہ سسلیہ ہے۔ جزیرہ بحیرہ روم میں اٹلی، ہسپانیہ، تیونس کے درمیان فرانسیسی جزیرہ کورسیکہ (Corsica) کے جنوب میں واقع ہے۔ اطالوی آئین کے تحت علاقہ کو علاقائی خودمختاری کا خصوصی درجہ دیا گيا ہے، اور علاقہ کا شمار اٹلی کے ان دو علاقوں میں ہوتا ہے جہاں کے لوگوں کو اطالوی آئین کے رو سے پوپولو (popolo) یا جدا لوگوں کا درجہ حاصل ہے۔ دوسرا علاقہ جسکو یہ درجہ حاصل ہے وینیتو ہے۔


ساردینیا کا کل رقبہ 24,090 مربع کلو میٹر اور آبادی لگ بھگ ساڑھے سولہ لاکھ ہے، علاقائی صدر مقام کلیاری ہے۔ علاقہ کو آٹھ صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں سے چار صوبے اولبیا تیمپو، اولیاسترا، کاربونیہ اگلیسیاس، اور میدیو کامپیدانو علاقائی حکومت نے بناۓ ہیں اور مرکزی اطالوی حکومت ان چار صوبوں کی صوبائی تقسیم قبول نہیں کرتی۔


آٹھوں صوبوں کی تفصیل خانہ معلومات میں دی گئی ہے۔

نمبر شمار صوبہ آبادی (2001ء) رقبہ (مربع کلومیٹر) کمونی
1 کلیاری (Cagliari) 543,310 4,570 71
2 کاربونیااگلیسیاس (Carbonia-Iglesias) 131,890 1,495 23
3 میدیوکامپیدانو (Medio Campidano) 105,400 1,516 28
4 نوعورو (Nuoro) 164,260 3,934 52
5 اولیاسترا (Ogliastra) 58,026(2005ء) 1,854 23
6 اولبیا تیمپیو (Olbia-Tempio) 138,334 3,399 26
7 اوریستانو (Oristano) 167,971 3,040 88
8 ساساری (Sassari) 322,326 4,282 66

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئی آبادی سارے صوبہ بشمول تمام کمونے کی آبادی کے ہے، نہ کا صرف شہر کی۔)


علاقہ میں سونے اور چاندی کی کئی کانیں ہیں۔ اقتصادیات کا زیادہ تر دارومدار سیاحت پر ہے۔ اسکے علاوہ مختلف قسم کی شرابیں اور کھانے پینے کا دیگر سامان بھی تیار کیا جاتا ہے۔ علاقہ میں کئی پرکشش سیاحتی جگہیں ہیں، مشہور جگہوں میں کوستہ سمیرالدا (Costa Smeralda) اور جینارجینتو (Gennargentu) شامل ہیں۔ جزیرہ اپنی ساحلی تفریحی مقامات یا بیچیز (beaches) کی وجہ سے بھی شہرت رکھتا ہے، اور سمندری قصبات وغیرہ قابل دید ہیں۔



علاقہ کے آباد ترین شہر جنکی آبادی پچاس ہزار نفوس سے زیادہ ہے درج ذیل ہیں۔

نمبر شمار شہر آبادی مرتبہ شہر
1 کلیاری (Cagliari) 160,886 صوبہ
2 ساساری (Sassari) 120,729 صوبہ
3 کوآرتو سان ایلینا (Quartu Sant'Elena) 70,020 کمونے

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئي آبادی شہر کی ہے نہ کہ پورے صوبہ کی، شہر کی آبادی میں زیر انتظام کمونے کی آبادی شامل نہیں ہے۔)


ساردینیا کے صوبے



مزید پڑھیں[ترمیم]


بیرونی روابط[ترمیم]




اطالیہ (ترینتینو جنوبی ٹائرول ۔ ساردینیا ۔ سسلیہ ۔ فریولی وینیزیا جولیا ۔ وادی آوستہ) | جارجیا (ادجارا) | فن لینڈ (جزائر ایلانڈ) | برطانیہ (ایکروتیری و دیکیلیا ۔ گرنزی ۔ آئل آف مین ۔ جرزی ۔ جبرالٹر) | پرتگال (آزورس ۔ مادیعیرا) | یوکرائن (کریمیا) | ڈنمارک (جزائر فروعے ۔ گرین لینڈ) | مالڈووا (گاگاؤزیا) | یونان (مونٹ آتھوس) | آذربائیجان (نخچیوان) | رشین فیڈریشن کی نیم خودمختار ریاستیں | رشین فیڈریشن کے نیم خودمختار اضلاع | رشین فیڈریشن کے نیم خودمختار صوبے | ناروے (سوالبارد) | سربیا (ووجوودینا)