سافٹ کور فحش نگاری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(سافٹکور فحش نگاری سے رجوع مکرر)

سافٹ کور فحش نگاری یا سافٹ کور سے مراد ایسی ساکت تصاویر یا فلمیں ہیں جن میں فحاشی یا شہوانی عنصر تو ہو لیکن ہارڈ کور فحش نگاری سے جنسی طور پر کم واضح اور شدید ہو۔ ایسی فحش نگاری جنسی تحریک کے لیے تخلیق کی جاتی ہے اور اس میں عموماً عریاں اور نیم عریاں اداکار اور جنسی مناظر ہوتے ہیں۔ جنسی اعضاء کی منظر کشی ساکت تصاویر میں زیادہ عام ہے اور یہ فلم اور ٹیوی میں بھی بڑھ رہی ہے۔ جنسی اعمال جیسے جماع اور مشت زنی کو صرف جسمانی حرکات سے ظاہر کیا جاتا ہے لیکن واضح طور سے نہیں دکھایا جاتا۔ سافٹکور میں جنسی اعمال جیسے فرجی اور دبری دخول، دہنی جماع اور انزال واضح طور پر نہیں دکھائے جاتے۔ مردانہ عضو تناسل کو سخت حالت میں دکھانا بھی ممنوع ہے۔

تجارتی مقاصد کے لیے تیار کی گئی فحش نگاری کو شہوت نگاری سے مختلف سمجھا جاتا ہے۔ شہوت نگاری کو فنون لطیفہ کے حصہ کے طور پر تخلیق کیا جاتا ہے۔

سافٹکور تصاویر میں جسم کے وہ حصے جو اس قسم کی فحش نگاری کے لیے زیادہ واضح سمجھے جائیں انھیں لپٹے ہوئے بالوں، کپڑوں، ہاتھوں اور جسم کے دوسرے اعضاء کی محتاط پوزیشنوں اور پیش منظر کے دوسرے عناصر (پودے یا پردے وغیرہ) کی محتاط پوزیشنوں سے یا پھر محتاط طریقے سے چنے گئے کیمروں کے زاویوں سے چھپایا جاتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]