ہرارے
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(سالسبری سے رجوع مکرر)
| ہرارے | |
| Harare | |
| عمومی معلومات | |
| ملک | |
| صوبہ | ہرارے |
| بلندی | 1490 میٹر از سطحِ سمندر |
| آبادی | شہر: 16 لاکھ ام البلد: 28 لاکھ بمطابق 2006ء |
| منطقۂ وقت | متناسق عالمی وقت +2 (موسم گرما +1) |
|
|
|
ہرارے (Harare) زمبابوے کا دارالحکومت ہے۔ 1982ء سے قبل یہ شہر سالسبری (Salisbury) کہلاتا تھا۔ اس کی آبادی اندازا 16 لاکھ اور ام البلد کی آبادی 28 لاکھ ہے (بمطابق 2006ء)۔
یہ زمبابوے کا سب سے بڑا شہر اور اس کا انتظامی، تجارتی و مواصلاتی دارالحکومت ہے۔ یہ تمباکو، مکئی، کپاس اور ترنجی پھلوں (Citrus Fruits) کا اہم تجارتی مرکز ہے۔ یہاں پارچہ بافی، فولاد سازی اور کیمیا گری کے کارخانے ہیں جبکہ سونے کے لیے کان کنی بھی اہم صنعت ہے۔ یہ سطح سمندر سے 1490 میٹر (4888 فٹ) کی بلندی پر واقع ہے۔
ملک کا سب سے بڑا اور اعلی تعلیم کے حصول کا مکمل ادارہ جامعہ زمبابوے یہیں واقع ہے۔
جڑواں شہر [ترمیم]
ناٹنگھم ، برطانیہ
میونخ ، جرمنی(2008ء کے انتخابات کے خلاف بطور احتجاج معطل کر دیا گیا)
سنسناٹی ، امریکہ
پراتو ، اطالیہ
لاگو ، اطالیہ