سامرا
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سامرا یا سامرہ (عربی میں سامراء ) عراق میں بغداد کے شمال میں دریائے دجلہ پر آباد ایک شہر ہے۔ اس کا ایک نام سرمن رائے بھی ہے جس کا مطلب ہے 'جس نے دیکھا اس نے پسند کیا'۔ یہ ساسانیوں کے زمانے سے ایک فوجی مرکز چلا آ رہا تھا جس کی یہ حیثیت اسلامی دور میں بھی رہی۔ یہاں امام علی نقی علیہ السلام اور امام حسن عسکری علیہ السلام کے روضے ہیں۔ 2003 عیسوی کے امریکی قبضہ سے پہلے یہ شہر سنی اور شیعہ مسلمانوں کی آپس میں محبت اور میل ملاپ کے لیے مشہور تھا۔ یہاں قدیم زمانے کی ایک مسجد ہے جس کا مینار انوکھی وضع کا ہے جسے امریکی قبضہ سے پہلے سیاح دیکھنے آیا کرتے تھے۔
| ویکیمیڈیا العام میں سامرا سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |