سبحانی بایونس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
سبحانی بایونس

پیدائش:1936

انتقال :مئی 2006ء

پاکستان کے نامور اداکار۔انہوں نے اپنے اداکاری کی ابتدا اسٹیج ڈراموں سے کی اور ریڈیو کے ساتھ ساتھ ٹی وی سے بھی منسلک رہے۔

انہوں نے تعلیم بالغان، محمد بن قاسم، قصہ چاردرویش، مرزا غالب بند روڈ، خدا کی بستی، تنہائیاں، سسی پنوں، دو دونی پانچ جیسے سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا۔ تعلیم بالغان میں قصائی کے کردار سے انہیں شہرت حاصل ہوئی۔

پاکستان ٹی پی وی پر انہوں نے آخری ڈرامہ ’باادب باملاحظہ‘ کیا جس کے بعد علالت کے باعث اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

وہ اپنے منفرد لب و لہجے کی وجہ سے وہ پاکستان ریڈیو کے صداکاروں میں بھی منفرد حیثیت رکھتے تھے۔کراچی میں انتقال ہوا۔