ستاری موست

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
Mostar-bruecke-1930.jpg
ستاری موست ؛ 1930 کا ایک منظر۔
Mostar bridge approximately 1970-1980.jpg
ستاری موست ؛ اصل تعمیر کا 1976 کے درمیان لیا گیا عکس

نومبر 9 تاریخ کی صبح ، 1993ء کو ستاری موست کو تباہ کردیا گیا۔ ستاری موست ، یک محرابی (single arched) ہندسیات پر بنایا گیا یہ ایک واحد محراب رکھنے والا پل تھا جو 1566ء سے سن 1993 تک ، چار صدیوں سے زیادہ عرصہ، زمانے کے اتار چڑھاؤ سہتا رہا حتٰی کہ جنگ عظیم میں بھی اپنے اندر سموئی ہوئی تاریخ کے ساتھ برقرار رہا۔ مگر جنگ بوسنہ و ہرسک 1993 کی وہ صبح اس پل پر بہت بھاری گذری کہ جب تاریخی عمارات کو نقصان نا پہنچانے کی تمام تر روایات اور اصول نظر انداز کرتے ہوۓ Croat Catholic militia کا داغا گیا پہلا گولہ اسکے پاؤں (ستون) پر لگا، اور پھر اسی مقام پر پہ در پہ گولے آ آ کر گرتے رہے بالآخر یہ ستون منہدم ہوگیا اور ساتھ ہی اس پر قائم یک محرابی پل کی عمارت بھی دریا میں جاگری۔ وہ لوگ جو اس پل کی تاریخ سے واقف تھے ، جو شدید جنگ اور ظلم و ستم سہ کر بھی ڈٹے ہوۓ تھے وہ بھی اس پل کو گرتا دیکھ کر رو دیے[1]۔

حوالہ جات و بیرونی روابط[ترمیم]

  1. ^ First Person; A Story From Mostar: The New ‘Old Bridge’ UN Chronicle