ستیہ جیت رائے
وکیپیڈیا سے
| ستیہ جیت رائے | |
|---|---|
ستیہ جیت رائے |
|
| پیدائش | 2 مئی 1921 کلکتہ ، برطانوی ہندوستان |
| وفات | 23 اپریل 1992 (عمر 70 سال) کلکتہ ، بھارت |
| پیشہ | فلم ہدایتکار ، پیشکار اور مصنف |
| سالہائے فعالیت | 1950–1991 |
| شریک(ہ/ہائے) حیات | بجویا داس (m. 1949–1992) |
ستیہ جیت رائے (بنگالی: সত্যজিত রায় یا সত্যজিৎ রায়
شوتّوجیت رائے (معاونت·معلومات)؛ 2 مئی 1921 – 23 اپریل 1992) ایک بھارتی بنگالی فلمساز تھے۔ ان کا شمار 20 ویں صدی کے عظیم ترین فلمسازوں میں ہوتا ہے۔[1] وہ کلکتہ میں ایک فنی اور ادبی دنیا کے ممتاز بنگالی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 37 فلموں میں ہدایتکاری کے فرائض انجام دیے جن میں فیچر فلمیں ، دستاویزی فلمیں اور مختصر فلمیں سبھی شامل ہیں۔ ان کی پہلی فلم پتھر پنچالی 1955 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی اور اس نے کینز فلم فیسٹیول میں "بہترین انسانی دستاویز" کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کے علاوہ بھی اس فلم نے دیگر 10 بین الاقومی اعزازات حاصل کیے۔
[ترمیم] حوالہ جات
- ^ Santas 2002, p. 18