سرد خانہ

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
شارپ ادارے کا ایک جدید سرد خانہ جس کے دروازے کو دونوں جانب سے کھولا جاسکتا ہے۔ یہ ایک گھریلو استعمال کا سرد خانہ ہے جو عام طور پر الماری نما ہوتے ہیں، اسکے برعکس تجربہ گاہوں میں استعمال کیۓ جانے والے سردخانے اکثر صندوق نما ہوا کرتے ہیں جو ان میں کیمیائی مرکبات کو سیدھا رکھنے اور نکالنے میں سہولت فراھم کرتے ہیں۔

سرد خانہ (refrigerator) ایک ایسی جگہ یا برقی نفاذیہ (appliance) (جو عموماً الماری نما ہوتی ہے) کو کہا جاتا ہے کہ جہاں حراری حاجز (thermal insulation) کی موجودگی میں اسکے اندر سے حرارت کو آلات کی مدد سے نکال کر باہر خارج کردیا جاتا ہے اور اسطرح اس الماری یا صندوق کے اندر کا درجۂ حرارت اسکے محاصری (ambient) درجۂ حرارت سے کم ہو کر اسکے اندر ٹھنڈک پیدا کرتا ہے اور حاجز یا عزل کی موجودگی اس سردی کو طویل عرصے اور کم برقی خرچ پر برقرار کھنے میں مدد دیتی ہے۔