سطح مرتفع ایران

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(سطع مرتفع ایران سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
سطع مرتفع ایران کا نقشہ، مغرب میں اناطولیہ اور مشرق میں ہندوکش اور ہمالیہ سے منسلک

سطع مرتفع ایران جنوب اور مغربی ایشیا کا ایک جغرافیائی خطہ ہے جو قدیم تہذیبوں کا مرکز رہا ہے۔

جغرافیائی طور پر سطح مرتفع ایران شمال مغربی ایران میں صوبہ مشرقی تورکیا سے جنوبی پاکستان تک پھیلا ہوا ایک خطہ ہے۔ اس میں پورا کردستان اور آذربائیجان اور ترکمانستان کے چند حصے بھی شامل ہیں۔ اسے 5 بڑے ذیلی خطوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے جن میں شمالی مغربی ایرانی پہاڑ، البرز، وسطی ایرانی سطح مرتفع، مشرقی ایرانی سلسلہ ہائے کوہ اور بلوچستان شامل ہیں۔

یہ سطع مرتفع 1.45 ملین مربع میل (3.7 ملین مربع کلو میٹر) پر پھیلا ہوا ہے۔