سلامتی کونسل
اقوام متحدہ سلامتی کونسل مجلس أمن الأمم المتحدة (عربی ) las Naciones Unidas (ہسپانوی) |
|
|---|---|
نیو یارک میں یو این سلامتی کونسل چیمبر جو نارویجین روم کے نام سے بھی مشہور ہے۔ |
|
| قسم تنظیم | صدر دفتر |
| سربراہ | ارکان سے چنا جاتا ہے |
| حیثیت | فعال |
| تاسیس | 1946 |
| موقع حبالہ | http://un.org/sc/ |
سلامتی کونسل (انگریزی: United Nations Security Council مختصراً (UNSC)) اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والا دوسرا بڑا ادارہ ہے جو دنیا میں امن سلامتی کا ذمہ دار ہے۔ اس کے رکن ممالک کی تعداد 15 ہوتی ہے جن میں سے 5 مستقل اراکین ہیں۔ ان مستقل اراکین کو حق تنسیخ حاصل ہے جس کی رو سے سلامتی کونسل میں زیر غور کسی بھی مسئلے کے حل کے لئے سادہ اکثریت ہونے کے علاوہ ضروری ہے کہ پانچوں مستقل اراکین اس پر متفق ہوں ورنہ اس پر رائے شماری نہیں ہوسکتی۔ اس کے اختیارات، اقوام متحدہ کے چارٹر میں بیان کردہ ہیں اور انہیں سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے۔ اختیارات کا استعمال قیام امن کی کارروائیوں کےلیے، بین الاقوامی پابندیوں کے قیام اور فوجی کارروائی کی اجازت لینے کے لیے کیا جاتا ہے۔
فہرست |
مستقل اراکین [ترمیم]
| ملک | موجودہ مندوب | موجودہ نمائندہ ملک | سابقہ نمائندہ ملک |
|---|---|---|---|
| لی باؤڈونگ[1] | |||
| گرارڈ اراؤڈ[1] | — | ||
| وٹالی چرکن[1] | |||
| سر مارک لیال گرانٹ[1] | — | ||
| سوسان رائس[1] | — |
غیر مستقل اراکین [ترمیم]
دیگر غیر مستقل ممبران میں براعظم افریقہ سے 3 ممبر، براعظم لاطینی امریکا سے 2 ممبر ، مغربی یورپ سے 2 ممبر، مشرقی یورپ سے 1 ممبر، ایشیاء سے 2 ممبر لئے جاتے ہیں۔ آج کل برکینا فاسو ، کوسٹاریکا، کروشیا، لیبیا، ویتنام، آسٹریا، جاپان، میکسیکو، ترکی اور یوگینڈا اس کے غیر مستقل اراکین ہیں۔
مزید دیکھیے [ترمیم]
|
|
مستقل رکنیت کے امیدوار ممالک [ترمیم]
بھارت، جاپان، جرمنی اور برازیل اس ادارے کی مستقل رکنیت کے امیدوار ہیں۔
تنقید [ترمیم]
حق تنسیخ نے اس ادارے کے وقار کو بری طرح مجروح کردیا ہے اور یہ بڑی طاقتوں کا آلہ کار بن گیا ہے، روس نے 123 مرتبہ امریکا نے 82 مرتبہ ، برطانیہ نے 32 مرتبہ ، فرانس نے 18 مرتبہ اور چین نے قدرے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 6 مرتبہ اس حق کو استعمال کیا ہے۔ روس اور امریکا نے اس حق کو نہایت ہی غیر ذمہ داری سے بار بار استعمال کیا ہے۔ ان کی اسی غیر ذمہ داری کا نتیجہ ہے کہ مسئلہ کشمیر، مسئلہ فلسطین آج تک حل طلب ہیں۔ تیسری دنیا خاص کر عالم اسلام کی اس میں کوئی مستقل نمائندگی نہیں۔
حوالہ جات [ترمیم]
بیرونی روابط [ترمیم]
| ویکیمیڈیا العام میں سلامتی کونسل سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |
| ویکیمیڈیا العام میں سلامتی کونسل سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |