سلطان صلاح الدین عبد العزیز مسجد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
سلطان صلاح الدین عبد العزیز مسجد
Masjid Sultan Salahuddin Abdul Aziz
مسجد سلطان صلاح الدين عبدالعزيز

تمن تاسک شاہ عالم سے سلطان صلاح الدین عبد العزیز مسجد کا ایک منظر

مقام Flag of ملائشیا شاہ عالم، ملائشیا
مکتب فکر اہلسنت
معلومات طرزِ تعمیر
طرز تعمیر اسلامی
گنجائش 24,000[1]
گنبد کی اونچائی (بیرونی) 106.7 میٹر
گنبد کا قطر (بیرونی) 51.2 میٹر
تعداد مینار 4
بلندیٔ مینار 142.3 میٹر
تعمیراتی امواد کنکریٹ، سٹیل، ایلومینیم، ٹمبر، شیشہ وغیرہ

سلطان صلاح الدین عبدالعزیز مسجد المعروف نیلی مسجد ملائشیا کے شہر شاہ عالم کی ایک مسجد ہے۔ یہ ملائشیا کی سب سے بڑی اور استقلال مسجد، جکارتہ، انڈونیشیا کے بعد جنوب مشرقی ایشیا کی دوسری سب سے بڑی مسجد ہے۔ مسجد کی سب سے اہم خصوصیت اس کا سفید دھاریوں کا حامل نیلا گنبد ہے، جس کی وجہ سے یہ نیلی مسجد بھی کہلاتی ہے۔ یہ دنیا بھر کی مساجد کے بڑے گنبدوں میں سے ایک ہے۔ مسجد کے چاروں کونوں پر بلند مینار قائم ہیں جن میں سے ہر مینار کی بلندی 460 فٹ ہے۔ یہ ملائشیا کی واحد مسجد ہے جس کے چار مینار ہیں۔ دار البیضاء، مراکش میں مسجد حسن ثانی کے قیام تک اس مسجد کے میناروں کو دنیا کے سب سے بلند مینار ہونے کا اعزاز حاصل تھا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اس کا اندراج بھی تھا۔ اس مسجد کی تعمیر کا حکم 14 فروری 1974ء کو سلطان صلاح الدین عبد العزیز نے اس وقت دیا جب انہوں نے شاہ عالم کو ریاست سیلانگور کا نیا دارالحکومت قرار دیا۔ مسجد کی تعمیر 11 مارچ 1988ء کو مکمل ہوئی۔ اس میں 16 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔

متعلقہ مضامین[ترمیم]

سلطان احمد مسجد ترکی کی مسجد جو نیلی مسجد کے نام سے معروف ہے