سندھ کی تحصیلیں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پاکستان کا صوبہ سندھ انتظامی لحاظ سے 23 اضلاع میں تقسیم ہے۔ ان میں ایک شہری ضلع کراچی بھی شامل ہے جو بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے سے قبل 5 اضلاع شرقی، غربی، جنوبی، وسطی اور ملیر پر مشتمل تھا، لیکن 2000ء میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے بعد اسے شہری ضلعی حکومت قرار دے کر 18 قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم کر دیا گیا۔

مجموعی طور پر سندھ میں میں 94 تحصیلیں اور 18 شہری قصبہ جات (ٹاؤنز) ہیں۔ سندھ میں تحصیل کو تعلقہ کہا جاتا ہے۔ ذیل میں سندھ کے تمام اضلاع اور ان کی تحصیلیں درج ہیں:

شمار ضلع تحصیلوں کی تعداد تحصیلیں (تعلقے) ضلعی صدر مقام
1 حیدرآباد

4

حیدرآباد شہری - حیدرآباد دیہی - قاسم آباد - لطیف آباد

حیدرآباد
2 ٹنڈو محمد خان

3

ٹنڈو غلام حیدر - ٹنڈو محمد خان - بلڑی شاہ کریم

ٹنڈو محمد خان
3 ٹنڈو الہ یار

3

جھنڈو مری - ٹنڈو الہ یار - چمبڑ

ٹنڈو الہ یار
4 مٹیاری

3

مٹیاری - ہالا - سعید آباد

مٹیاری
5 بدین

5

بدین - ماتلی - شہید فاضل راہو - تلہار - ٹنڈو باگو

بدین
6 دادو

4

دادو - جوہی - میہڑ - خیرپور ناتھن شاہ

دادو
7 جامشورو

4

سیہون - تھانہ بولا خان - کوٹری - مانجھند

جامشورو
8 گھوٹکی

5

گھوٹکی - اوباوڑو - خان گڑھ - میرپور ماتھیلو - ڈہرکی

میرپور ماتھیلو
9 جیکب آباد

3

جیکب آباد - گڑھی خیرو - ٹھل

جیکب آباد
10 کشمور

3

کشمور - کندھ کوٹ - تنگوانی

کندھ کوٹ
11 ٹھٹہ

9

ٹھٹہ - میرپور ساکرو - گھوڑا باری - میرپور بٹھورو - شاہ بندر - جاتی سجاول - کھاروچھان - کیٹی بندر

ٹھٹہ
12 خیرپور

8

خیرپور - نارا - تحصیل کوٹ ڈیجی - صوبھو دیرو - تحصیل ٹھری میرواہ - تحصیل کنگری - فیض گنج - گمبٹ

خیرپور
13 لاڑکانہ

4

لاڑکانہ - رتو دیرو - ڈوکری - باقرانی

لاڑکانہ
14 قمبر-شہدادکوٹ

7

قمبر - شہداد کوٹ - وارہ - میرو خان - قبو سعید خان - نصیر آباد - سجاول جونیجو

شہداد کوٹ
15 میرپور خاص

6

میرپور خاص - ڈگری - کوٹ غلام محمد - جھڈو - سندھڑی - حسین بخش میاں

میرپور خاص
16 نوشہرو فیروز

6

نوشہرو فیروز - بھریا - مورو - کنڈیارو - محراب پور - پڈعیدن[1]

نوشہرو فیروز
17 نواب شاہ

4

نواب شاہ - سکرنڈ - دولت پور - دوڑ

نواب شاہ
18 سانگھڑ

6

سانگھڑ - جام نواز علی - شہدادپور - کھپرو - سنجھورو - ٹنڈو آدم

سانگھڑ
19 شکارپور

4

شکارپور - لکھی غلام شاہ - خان پور - گڑھی یاسین

شکارپور
20 سکھر

4

سکھر - سکھر شہر - روہڑی - پنو عاقل - صالح پٹ

سکھر
21 تھرپارکر

4

ڈیپلو - چھاچھرو - مٹھی - ننگرپارکر

مٹھی
22 عمرکوٹ

4

پتھورو- عمرکوٹ - سامارو - کنری

23 کراچی

18 قصبہ جات

لیاری ٹاؤن - صدر ٹاؤن - جمشید ٹاؤن - گڈاپ ٹاؤن - سائٹ ٹاؤن - کیماڑی ٹاؤن - شاہ فیصل ٹاؤن - کورنگی ٹاؤن - لانڈھی ٹاؤن - بن قاسم ٹاؤن - ملیر ٹاؤن - گلشن اقبال ٹاؤن - لیاقت آباد ٹاؤن - شمالی ناظم آباد ٹاؤن - گلبرگ ٹاؤن - نئی کراچی ٹاؤن - اورنگی ٹاؤن - بلدیہ ٹاؤن -

کراچی

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "پڈعیدن کو تحصیل کا درجہ دے دیا گیا"۔ روزنامہ جنگ۔ 9 مارچ 2010ء 

متعلقہ مضامین[ترمیم]