سوئی (بلوچستان)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سوئی بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگتی کی ایک تحصیل ہے۔ یہاں قدرتی گیس کے وسیع ذخائر ہیں۔ یہ علاقہ بگتی قبائل کا ہے اور یہاں نواب اکبر بگٹی کا قلعہ ہے۔ اس علاقے میں 1950میں سوئی گیس دریافت ہوئی جو تقریبا ساٹھ برس سے ملک بھر کو فراہم کی جا رہی ہے۔ سوئی میں ائیرپورٹ بھی ہے جو پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور دیگر اداروں کی پروازوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔