مصنع لطیف
-
مصنع کے دیگر استعمالات کیلیے دیکھیے: مصنع (ضد ابہام)۔
مُصَنَّع لَطِیف یا مَصنُوعِ لطیف (software) شمارندی برنامہ جات اور متعلقہ معطیات کا ایک ایسا مجموعہ جو شمارندہ کو یہ بتانے کہ کیا کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے کیلئے ہدایات فراہم کرتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں، مصنع لطیف ایک ایسا تصّوراتی وجود (conceptual entity) جو کسی معطیاتی عملیتی نظام (data processing system) کے تشغیل سے متعلقہ شمارندی برنامہ جات، دستورات العمل اور وابستہ دستاویزکاری (documentation) کا مجموعہ ہوتا ہے۔ یہ دراصل ایسی ہدایات ہوتی ہیں جن پر شمارندہ اپنے مصنوع کثیف (Hardware) کی مدد سے عمل پیرا ہوکر تجزیاتی افعال انجام دیتا ہے، یعنی مصنع لطیف میں شمارندہ سے متعلق وہ سب معطیات اور برنامہ جات شامل ہیں جن کو برقی طور پر شمارندہ میں پہنچایا جاسکے۔ مصنع لطیف کو مصنع کثیف کی طرح چھوا نہیں جاسکتا، اِس کا کوئی مادی وجود نہیں ہوتا اور یہ صرف سوچ بچار اور گمان کے ذریعے ترتیب دی گئی نـقـشہ گری ہوتی ہے جس پر شمارندہ عمل کرتا ہے۔
شمارندی مُصنّع لطیف کی مثالیں: [ترمیم]
- اطلاقی مصنع لطیف (application software) میں شمارندی صارف الآخر اطلاقیہ جات (end-user applications) جیسا کہ لفظ نگارات (word processors) یا منظری لعبہ جات (video games) وغیرہ شامل ہیں۔
- وسط مصنع (middleware) توزیعی نظامات (distributed systems) کی تضبیط اور تنسیق کرتا ہے۔
- برنامہ کاری لسانات (programming languages) شمارندی برنامہ جات کی نحو (syntax) اور معنیات (semantics) وضع کرتے ہیں۔
- نظامی مصنع لطیف (system software) میں تشغیلی نظامات (operating systems) شامل ہیں جو شمارندی وسائل کو بروئے کار لاتے ہیں۔
- ازمائش مصنع (testware) ایک ایسا مصنع لطیف جو مصنوع کثیف یا کسی مصنوع لطیفی بستہ (software package) کو آزمانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
- مصنوع ثابت (firmware) ایک ادنیٰ درجہ (low-level) کا مصنوعِ لطیف جو برقیاً قابلِ برنامہ کاری حافظہ اختراعات (electronically programmable memory devices) پر ذخیرہ شدہ ہوتا ہے۔ اِس کو یہ نام اِس لئے دیا گیا ہے کیونکہ اِسے مصنوعِ کثیف مانا جاتا ہے اور دوسرے مصنوع لطیفی برنامہ جات کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔
- اختراعی قیادکارات (device drivers) کچھ شمارندی حصّے مثلاً قرص کثیفی قیادات (CD drives)، طابعات، قرص قیادات (disk drives) اور شمارندی مراقبات (computer monitors) وغیرہ کی تضبیط کرتے ہیں۔
مزید دیکھیں [ترمیم]
| شمارندہ اور انٹــرنیٹ میـں شــامل دیگــر ذیـلی شعـبہ جات |
| مصنع لطیف | شکلبندی | مصنع کثیف | شمارندہ کے ہنر | رقمی معاون ذاتی | شبکۂ معلومات | برنامہ نویسی |