سونا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(سونے سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ایک ٹرائے اونس وزنی (یعنی 31.1 گرام کا) سونے کا بسکٹ۔ سیریل نمبر کی عدم موجودگی اس کی اصلیت کو مشکوک بنا دیتی ہے۔


platinumسوناmercury
Ag

Au

Rg
اظہار
metallic yellow
عمومی خصوصیات
نام ، علامت ، عدد سونا ، Au ، 79
عنصری زمرہ transition metal
گروہ ، دور ، احصار 116 d
معیاری جوہری کمیت 196.966569(4)گ/مول
برقی تشکیل [Xe] 4f14 5d10 6s1
برقات فی خول 2, 8, 18, 32, 18, 1 (Image)
طبعی خصوصیات
حالت ٹھوس
کثافت (قریباً د ح ک) 19.30 گ/سم3
مائع کثافت (ن پ پر) 17.31 گ/سم3
نقطۂ پگھلاؤ 1337.33 ک، 1064.18 °س، 1947.52 °ف
نقطہ کھولاؤ 3129 ک، 2856 °س، 5173 °ف
حرارت ائتلاف 12.55 کلوجول/مول
حرارت تبخیر 324 کلوجول/مول
حرارت اضافی (25 °س) 25.418 جول/(مول.کیلون)
بخاری دباؤ
P/Pa 1 10 100 1 k 10 k 100 k
at T/K 1646 1814 2021 2281 2620 3078
جوہری خصوصیات
تکسیدی حالتیں -1, 1, 2, 3, 4, 5
(amphoteric oxide)
برقی منفیت 2.54 (Pauling scale)
آئنسازی توانائی پہلی: 890.1 کلوجول/مول
دوسری: 1980 کلوجول/مول
جوہری رداس 144 پیکومیٹر
کوویلینٹ رداس 136±6 پیکومیٹر
وانڈروال رداس 166 پیکومیٹر
متفرق
قلمی ساخت Lattice face centered cubic
مقناطیسی ترتیب diamagnetic
برقی مزاحمیت (20 °C) 22.14 nΩ·m
حر ایصالیت (300 ک) 318 واٹ/(میٹر.کیلون)
حرارتی پھیلاؤ (25 °C) 14.2 µm·m−1·K−1
آواز کی رفتار
(باریک سلاخ))
((قریباً کمرہ حردرجہ) 2030 میٹر/سیکنڈ
متوتر ازر 120 MPa
قص مطبقی 27 GPa
جثہ مطبقی 180 GPa
پوئیسن نسبت 0.44
موس سختی 2.5
ویکرز سختی 216 MPa
برینل سختی 25 HB MPa
کاس عدد 7440-57-5
مستحکم ہمجاء
اصل مقالہ: سونا کے ہمجاء
iso NA half-life DM DE (MeV) DP
195Au syn 186.10 d ε 0.227 195Pt
196Au syn 6.183 d ε 1.506 196Pt
β 0.686 196Hg
197Au 100% 118 تعدیلوں کیساتھ Au مستحکم ہے
198Au syn 2.69517 d β 1.372 198Hg
199Au syn 3.169 d β 0.453 199Hg

سونا (Gold) ایک عنصر اور دھات کا نام ہے۔ جو اپنی خصوصیات کی وجہ سے انتہائی مہنگا ہے۔ اسکا ایٹمی نمبر 79 ہے۔ قیمتی دھات ہونے کی وجہ سے یہ صدیوں سے روپے پیسے کے بدل کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہے۔ یہ دولت کی علامت ہے، اسکے سکے بنائے جاتے ہیں، زیورات میں استعمال ہوتی ہے، یہ چٹانوں میں ذروں یا پتھروں جیسی شکل میں ملتی ہے، یہ نرم چمکدار اور پیلے رنگ کی دھات ہے جسے کسی بھی شکل میں ڈھالا جاسکتا ہے۔
سونے کے بارے میں انگریزی کہاوت ہے کہ جس کے پاس سونا ہوتا ہے وہی قانون بناتا ہے۔ (HE WHO HAS THE GOLD MAKES THE RULES)

فہرست

قیراط [ترمیم]

سونا بین الاقوامی مالیاتی امور میں ایک معیار ہے۔ سونے کے خالص ہونے کو قیراط کے پیمانے سے ناپتے ہیں۔ خالص ترین سونا 24 قیراط ہوتا ہے۔

قیراط خالصیت۔ ہزار حصوں میں استعمال
24 1000 اتنا خالص سونا بازار میں نہیں ملتا
24 تقریباً 999.9 سونے کے بسکٹ۔ بازار میں دستیاب خالص ترین سونا۔ اسے چار 9 بھی کہتے ہیں
995 سونے کی اینٹ جیسے London good delivery
22 916 ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں بننے والے زیورات
20 833 ایران میں بننے والے زیورات 20 قیراط سے کم ہوتے ہیں
18 750 پورے یورپ میں بننے والے زیورات
14 583 پورے امریکہ میں بننے والے زیورات
10 417 امریکی زیورات میں استعمال ہونے والے سونے کی کمترین مقدار
9 375 انگلستان ( برطانیہ ) میں بننے والے زیورات
8 333 یورپ کے کچھ حصوں میں زیورات میں استعمال ہونے والے سونے کی کمترین مقدار
1 41.7

اعداد و شمار [ترمیم]

  • دنیا کے سب سے بڑے سونے کے ذخائر پاکستان میں بلوچستان میں ہیں مگر پیداوار صفر ظاہر کی جاتی ہے۔worlds-largest-gold-mines-in-pakistan
  • 2007 ء میں دنیا بھر کی کانوں سے نکلنے والے سونے کی مقدار 2415 ٹن تھی۔ 2009 میں یہ مقدار 2448 ٹن تھی۔ [2]۔ 2012 میں یہ 2847.7 ٹن تھی۔
  • ایک ٹن سونا 32150 ٹرائے اونس یا 85735 تولے کے برابر ہوتا ہے۔
  • دنیا بھر میں سالانہ سونے کی کھپت 3722 ٹن ہے۔
  • ہندوستان سونے کا سب سے بڑا خریدار تھا اور دنیا بھر کی سالانہ پیداوار کا 35٪ خرید لیتا تھا۔ اب چین سب سے بڑا خریدار ہے کیونکہ چینی عوام پر سونا رکھنے کی پابندی جو 1950 میں لگائ گئی تھی 2003 میں ختم کر دی گئی ہے۔[3]
  • سن 2011 میں چین نے گزشتہ سال سے 20 فیصد زیادہ یعنی 769.8 ٹن سونا خریدا جبکہ ہندوستان نے 7 فیصد کم یعنی 933.4 ٹن سونا خریدا۔ سال کے آخری تین مہینوں میں چین نے 190.9 ٹن جبکہ ہندوستان نے 173 ٹن سونا خریدا۔ [4]
  • دنیا میں سب سے زیادہ سونا چین کی کانوں سے نکلتا ہے۔
  • دنیا بھر کی سالانہ پیداوار کا 63٪ حصہ زیورات بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔
  • آج تک کل ملا کر 165,000 ٹن سونا انسان بازیاب کر چکا ہے جسکی کل قیمت 9150 ارب ڈالر ہے (بحساب 1725 ڈالر فی اونس)۔
  • سالانہ پیداوار کی وجہ سے ہر سال سونے کے عالمی ذخیرے میں 1.5 فیصد کا اضافہ ہوتا ہے۔
  • دنیا میں ہر گھنٹے میں بننے والے اسٹیل کی مقدار دنیا بھر میں موجود سونے کی مقدار سے زیادہ ہوتی ہے۔[5]
  • اس سارے سونے کا 85 فیصد سن 1900 کے بعد اور 50 فیصد سن 1950 کے بعد بازیاب کیا گیا۔worlds-gold
  • دنیا کا سارا سونا اگر دنیا کی کل آبادی یعنی سات ارب لوگوں میں تقسیم کیا جائے تو ہر آدمی کو 24 گرام (یعنی دو تولے سے زیادہ) سونا ملے۔
  • دنیا کا سارا سونا صرف 20 مکعب میٹر کی جگہ میں سما سکتا ہے۔ اگر یہ سارا سونا ایک ہزار گز کے پلاٹ پر رکھا جائے تو بننے والے مکعب نما کی اونچائ 33.5 فٹ ہو گی۔
  • دنیا بھر کی حکومتوں کی تحویل میں کل ملا کر 30 ہزار ٹن سونا ہے۔
  • امریکی حکومت کے پاس 8133 ٹن سونا ہے۔[6]
  • IMF کے پاس 3005 ٹن سونا ہے۔
  • ہندوستان کی حکومت کے پاس 557.7 ٹن سونا ہے۔
  • سن 2009 میں ہندوستان کی حکومت نے IMF سے 200 ٹن سونا 6.7 ارب ڈالر میں خریدا۔
  • سن 2011 میں میکسیکو کی حکومت نے 100 ٹن سونا چار ارب ڈالر میں خریدا۔[7]
  • نومبر 2012 میں جنوبی کوریا کے مرکزی بینک نے 14 ٹن سونا 78 کروڑ ڈالر میں خریدا۔ اب اسکے پاس 84.4 ٹن سونا ہے جسکی مالیت پونے چار ارب ڈالر ہے۔ صرف دیڑھ سال میں جنوبی کوریا نے اپنے سونے کے ذخیرے کو 6 گنا کر لیا۔[8]
  • دنیا میں سب سے زیادہ سونا ہندوستانی عوام کے پاس ہے۔ ایک اندازہ کے مطابق ہندوستانی عوام کے پاس 16000 ٹن سونا ہے۔
  • پاکستان کی حکومت کے پاس 65.4 ٹن سونا ہے۔
  • سن 2001 میں پاکستان کے عوام نے 119 ٹن سونا خریدا۔[9]
  • ہندوستان اوسطاً 22 بیلین ڈالر کا سونا سالانہ خریدتا ہے۔ عوام میں طلب بڑھنے کی وجہ سے صرف مئی 2011 میں ہندوستان نے 9 بیلین ڈالر کا سونا خریدا۔[10]
  • چین نے اکتوبر 2011 میں ہانگ کانگ کے ذریعہ 85.7 ٹن سونا خریدا۔ یہ مقدار پچھلے سال کے اکتوبر مہینے سے 40 گنا زیادہ ہے۔Financial Times۔ نومبر میں چین نے مزید 102.8 ٹن سونا خریدا۔Bloomberg
  • امریکی ریاست Utah نے2011 میں ایک نیا قانون پاس کیا ہے جس کے مطابق سونا اور چاندی موجودہ قیمت پر لین دین کے لیئے رقم کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ڈالر پر عدم اعتماد کا مظہر ہے۔ New York Times



  • سن 2012 میں دنیا بھر کے سنٹرل بینکوں نے 534.6 ٹن سونا خریدا۔ سنٹرل بینکوں کی طرف سے اتنا سونا پچھلے 58 سال میں نہیں خریدا گیا تھا. اس میں چین کے سنٹرل بینک کی خریداری شامل نہیں ہے۔[1]۔ یہ واضح اشارہ ہے کہ سونے کی قیمتیں بہت بڑھنے والی ہیں۔
  • روس کے سنٹرل بینک نے پچھلے دس سالوں میں 570 ٹن سونا خریدا۔[2]
  • سن 2012 تک پچھلے پونے تین سالوں میں سنٹرل بینکوں نے 1100 ٹن سونا خریدا جبکہ اس سے پہلے کے تین سالوں میں انہوں نے 1143 ٹن سونا بیچا تھا۔
  • 2012 تک چین کے عوام نے پچھلے پانچ سالوں میں 4800 ٹن سونا سکوں اور بسکٹ کی شکل میں خریدا۔
  • دنیا بھر میں سونے میں سرمایہ کاری کا لگ بھگ 80 فیصد حقیقی سونے (physical gold) کی شکل میں ہے جبکہ 20 فیصد کاغذی سونے یعنی ETF کی شکل میں ہے۔
  • 2012 میں الیکٹرونک انڈسٹری نے 428.2 ٹن سونا ستعمال کیا۔
  • 2011 میں ہندوستان نے 969 ٹن سونا امپورٹ کیا جبکہ 2012 میں 860 ٹن امپورٹ کیا۔
سن سنٹرل بینکوں کے پاس سونے میں تبدیلی
2003 -620 ٹن
2004 -479 ٹن
2005 -663 ٹن
2006 -365 ٹن
2007 -484 ٹن
2008 -235 ٹن
2009 -34 ٹن
2010 +77 ٹن
2011 +457 ٹن
2012 +535 ٹن

پاکستان میں سونے کی قیمت [ترمیم]

22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت پاکستانی روپے میں 30 جون کو مندرجہ ذیل تھی۔ ایک تولہ 11.66 گرام کے برابر ہوتا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پچھلے ساٹھ سالوں میں سونے کی قیمت 600 گنا بڑھ چکی ہے۔ دوسرے الفاظ میں کاغذی کرنسی کی قدر 600 گنا گر چکی ہے۔

سونے کی اینٹیں
دنیا کی سب سے بڑی سونے کی اینٹ جسکا وزن 250 کلو گرام ہے۔
سن فی تولہ قیمت روپے میں
1952 87
1953 91
1954 97
1955 103
1956 107
1957 111
1958 114
1959 133
1960 131
1961 135
1962 135
1963 124
1964 132
1965 123
1966 134
1967 138
1968 138
1969 176
1970 154
1971 177
1972 246
1973 432
1974 592
1975 714
1976 535
سن فی تولہ قیمت روپے میں
1977 597
1978 714
1979 1230
1980 2250
1981 1920
1982 1636
1983 2244
1984 2156
1985 2123
1986 2478
1987 3300
1988 3478
1989 3275
1990 3380
1991 3705
1992 3345
1993 4172
1994 4700
1995 4722
1996 5220
1997 5096
1998 5507
1999 5100
2000 5648
2001 6366

حوالہ The Taxman 2001-02 by Mr.Azher Chaudhary

لندن فکس [ترمیم]

انگلستان میں سونے کی سالانہ قیمتوں کا اوسط درج ذیل ہے۔ ایک اونس 31.1 گرام کے برابر ہوتا ہے۔

سن سونے کی قیمت ڈالر فی اونس
1995 384
1996 388
1997 331
1998 294
1999 279
2000 279
2001 271
2002 310
2003 363
2004 410
2005 445
2006 604
2007 695
2008 872
2009 972
2010 1225
18 نومبر 2011 تک 1560

سونے کی سب سے زیادہ قیمت پانچ اور چھ ستمبر 2011 کو رہی جب لندن میں سونے کا بھاو 1895 ڈالر فی اونس پر بند ہوا۔ چھ ستمبر 2011 کو کچھ دیر کے لیئے سونے کی فیوچر قیمت 1923.70 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی تھی۔[11]

اگر ڈالر فی اونس کی قیمت سے دیکھا جائے تو 18 نومبر 2011 تک پچھلے 6 ماہ میں سونے کی قیمت میں %15.35، پچھلے ایک سال میں سونے کی قیمت میں %27.51 اور پچھلے پانچ سال میں سونے کی قیمت میں % 177.58 اضافہ ہوا۔ یہ شرح قومی بچت اور مختلف بینکوں کی شرح سود سے کہیں زیادہ ہے۔gold price

2009 میں سونے کی سالانہ پیداوار [ترمیم]

سن 2009 میں دنیا بھر میں ہونے والی سونے کی سالانہ پیداوار مندرجہ ذیل ہے۔ ایک ٹن ایک ہزار کلو گرام کے برابر ہوتا ہے۔

ملک کا نام سونے کی پیداوار کلو گرام میں
چین 320,000
ریاست ہائے متحدہ امریکہ 223,000
آسٹریلیا 222,000
جنوبی افریقہ 197,698
روسی فیڈریشن 190,693
پیرو 182,391
انڈونیشیا 130,000
کینیڈا 97,367
ازبکستان 90,000
گھانا 86,000
پاپوا نیو گنی 66,000
برازیل 60,000
میکسیکو 51,393
کولمبیا 47,837
ارجنٹائن 47,000
مالی 42,000
چلی 40,834
تنزانیہ، ریاست ہائے متحدہ جمہوریہ 40,000
فلپائن 37,047
قازقستان 22,000
گنی 18,083
کرغزستان 16,950
برکینا فاسو 13,500
نیوزی لینڈ 13,442
سورینام 12,193
ترکی 12,000
وینزویلا 10,500
منگولیا 9,803
گوئٹے مالا 8,485
گیانا 8,183
موریطانیہ 8,000
جاپان 7,000
فن لینڈ 7,000
بولیویا 7,000
آیوری کوسٹ 6,573
سینیگال 5,600
سعودی عرب 5,500
سویڈن 5,000
لاؤ 'پیپلز ڈیموکریٹک جمہوریہ 5,000
زمبابوے 4,200
بلغاریہ 4,200
اسپین 3,450
نکاراگوا 3,400
ایتھوپیا 3,400
ویت نام 3,000
تھائی لینڈ 3,000
بھارت 2,800
ملائیشیا 2,794
یوروگوئے 2,180
ہونڈوراس 2,127
ایکواڈور 2,092
نمیبیا 2,022
کانگو، جمہوری جمہوریہ 2,000
کوریا، ڈیموکریٹک پیپلز جمہوریہ 2,000
فرانسیسی گیانا 2,000
نائیجر 2,000
جارجیا 2,000
بوٹسوانا 2,000
سوڈان 1,922
کیمرون 1,600
یوگنڈا 1,600
زیمبیا 1,500
فرانس 1,500
تاجکستان 1,361
مراکش 1,200
ڈنمارک 1,117
فجی 1,040
الجزائر 1,010
آرمینیا 944
پولینڈ 814
پانامہ 800
برونڈی 750
لائبیریا 600
موزمبیق 511
سربیا 500
کوسٹا ریکا 500
یونان 500
اٹلی 450
ایران، اسلامی جمہوریہ 400
رومانیہ 400
آذربائیجان 353
گیبون 300
کینیا 300
نائجیریا 200
سیرا لیون 200
استوائی گنی 200
سلوواکیہ 200
برطانیہ 185
کوریا، جمہوریہ 175
ڈومینیکن ریپبلک 173
میانمار/ برما 100
چاڈ 100
کانگو 100
مڈغاسکر 70
اریٹیریا 30
عمان 28
روانڈا 20
بینن 20
وسطی افریقی جمہوریہ 10
بیلیز 5
کل 2,447,525


[12]

حکومتی ذخائر [ترمیم]



ملک کا نام سونا۔ ٹنوں میں فارن ریزرو کا فیصد


1 امریکہ 8,133.50 70.4
2 جرمنی 3,406.80 66.1
3 IMF 3,005.30  
4 اٹلی 2,451.80 64.9
5 فرانس 2,435.40 65.7
6 چین 1,054.10 1.6
7 سویٹزرلینڈ 1,040.10 27.1
8 جاپان 765.2 2.5
9 روس 641 5.1
10 نیدرلینڈ 612.5 53.4
11 ہندوستان 557.7 6.9
12 ECB 501.4 25.2
13 تائیوان 423.6 4.1
14 پرتگال 382.5 84.9
15 وینزویلا 360.8 36.8
16 برطانیہ 310.3 16.5
17 لبنان 286.8 25.6
18 ہسپانیہ 281.6 35.7
19 آسٹریا 280 54.6
20 بیلجیم 227.5 33.7
21 الجزائر 173.6 3.9
22 فلپائن 154.4 12.5
23 لیبیا 143.8 4.8
24 سعودی عرب 143 1.2
25 سنگاپور 127.4 2.3
26 سویڈن 125.7 9.3
27 جنوبی افریقہ 124.8 11
28 BIS 120  
29 ترکی 116.1 5.4
30 یونان 112.4 73.2
31 رومانیہ 103.7 8.1
32 پولینڈ 102.9 4.2
33 تھائی لینڈ 84 2
34 آسٹریلیا 79.9 6.7
35 کویت 79 11.9
36 مصر 75.6 7.8
37 انڈونیشیاء 73.1 3.9
38 قازقستان 70.5 9.3
39 ڈنمارک 66.5 3
40 پاکستان 65.4 16.2
41 ارجنٹائن 54.7 3.9
42 فن لینڈ 49.1 16.4
43 بلغاریہ 39.9 7.9
44 WAEMU 36.5 10.3
45 ملائیشیا 36.4 1.3
46 پیرو 34.7 3.7
47 برازیل 33.6 0.5
48 سلواکیہ 31.8 61.5
49 بیلا روس 28.4 18.1
50 بولیویا 28.3 11.6
51 یوکرائن 27 3.4
52 ایکواڈور 26.3 23.3
53 شام 25.8  
54 مراکش 22.1 3.3
55 نائجیریا 21.4 1.6
56 سری لنکا 15.3 10.7
57 کوریا 14.4 0.2
58 قبرص 13.9 36.9
59 سربیا 13.1 3
60 نیدر لیند انٹلیٹیز 13.1 33.5
61 جمہوریہ چیک 12.9 1.1
62 Jordan 12.8 3.9
63 قطر 12.4 2.3
64 کمبوڈیا 12.4 13.2
65 لاؤس 8.8 30.5
66 میکسیکو 8.4 0.3
67 لٹویا 7.7 3.9
68 ایل سیلواڈور 7.3 8
69 CEMAC 7.1 1.7
70 گواتمالا 6.9 4.3
71 کولمبیا 6.9 1
72 مقدونیہ 6.8 10.4
73 تونس 6.8 2.1
74 عراق 5.9 0.4
75 لتھونیا 5.8 3
76 آئر لینڈ 5.5 9.5
77 موریشس 4 6.2
78 بنگلہ دیش 3.5 1.2
79 کینیڈا 3.4 0.2
80 سلوانیہ 3.2 11.1
81 اروبا 3.1 15.8
82 ہنگری 3.1 0.2
83 موزمبیق 2.7 4.7
84 کرغزستان 2.6 5.7
85 تاجکستان 2.3  
86 لکسمبرگ 2.2 9.6
87 ہانگ کانگ 2.1 0
88 آئس لینڈ 2 1.8
89 پاپوا نیو گنی 2 2.7
90 ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو 1.9 0.7
91 سرینام 1.8 8.6
92 البانیہ 1.6 2.4
93 یمن 1.6 0.7
94 کیمرون 0.9 0.9
95 ہونڈوراس 0.7  
96 پیراگوئے 0.7 0.6
97 جمہوریہ ڈومینیکن 0.6 0.7
98 گیبون 0.4 0.7
99 ملاوی 0.4 8.1
100 وسطی افریقی جمہوریہ 0.3 5.5

[13]

مختلف ممالک میں سونے کی خریداری [ترمیم]

اگر 2011ء کی خام ملکی پیداوار (GDP) کے لحاظ سے دیکھا جائے تو امریکیوں کے مقابلے میں بھارتی 35 گنا زیادہ سونا اور زیور خریدتے ہیں، تھائی لینڈ والے 11 گنا، ہانگ کانگ اور چین کے لوگ 4 گنا، ملائشیا اور انڈونیشیا 3 گنا، سنگا پور اور جرمنی پونے دو گنا جبکہ جنوبی کوریا اور فرانس ڈیڑھ گنا زیادہ سونا خریدتے ہیں۔ یہ اعداد بچت کے رجحان کی بھی عکاسی کرتے ہیں اور کاغذی کرنسی کے مقابلے میں سونے پر زیادہ اعتماد کی بھی۔ [3] [4]

مزید دیکھیئے [ترمیم]

بیرونی روابط [ترمیم]

  1. ^ download Gold Demand Trends
  2. ^ [1]
  3. ^ http://www.caseyresearch.com/cdd/gold-market-through-chinas-eyes
  4. ^ gold is money, papaer currency is not
‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=سونا&oldid=766495’’ مستعادہ منجانب