سپاہ صحابہ

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اہلسنت کے دیوبندی مسلک سے تعلق رکھنے والی یہ جماعت پہلے انجمن سپاہ صحابہ کے نام سے معروف تھی. یہ جماعت 1985 میں حق نواز جھنگوی نے جھنگ میں قائم کی. اس جماعت کے اکابرین کے مطابق اس کی تشکیل کا بنیادی مقصد صحابہ کرام اور امہات المومنئین رضوان اللہ اجمین کی ناموس کا دفاع کرناہے. ان کے نزدیک ان صحابہ کرام اور امہات المومنئین کی شان میں گستاخی کے ورک تھام کے لئے اسی طرح کی قانون سازی ہونی چاہئے جس طرح کی ناموس رسالت کے حوالے سے موجود ہے۔

فہرست

[ترمیم] قیادت

مولانا حق نوازجھنگوی اس کے پہلے قائد تھے جن کی شہادت کے بعد مولانا ایثار القاسمی نے اس جماعت کی قیادت سنبھالی. 1991 میں ان کی شہادت کے بعد مولانا ضیاءالرحمن فاروقی اس کے قائد مقرر ہوئے.1997 میں ایک بم دھماکے میں ان کی شہادت کے بعدمولانا اعظم طارق اس جماعت کے رہنماء بنے جنہوں نے 2003ء میں اپنی شہادت تک یہ زمہ داری نبھائی.ان کے بعد علامہ علی شیر حیدری نے جماعت کی سربراہی کی جو اپنے پیش رو طرح خلعت شہادت سے سرفراز ہوئے۔تاحال جماعت کی قیادت مولانا محمد احمد لدھیانوی کے پاس ہے.کراچی کے علاقے نیوکراچی کی مشہور ناگن چورنگی پر واقع صدیق اکبر مسجد اس جماعت کا مرکز ہے.

[ترمیم] کالعدم جماعت

2002 میں جنرل پرویز مشرف نے کئی سیاسی و مزہبی جماعتوں کو کالعدم قرار دے کران پر پابندی عائد کردی. اس پابندی کی زد میں سپاہ صحابہ بھی آگئی.مگر یہ جماعت پہلے ملت اسلامیہ پاکستان اور آج کل اہلسنت والجماعت کے پلیٹ فارم سے دوبارہ سرگرم ہے.

[ترمیم] ساخت

جماعت کے اراکین کی اکثریت نہایت جذباتی کارکنان پر مشتمل ہے ۔یہ سخت گیر عنصر اس جماعت کی تشکیل کے دن سے ہی خاصا بااثر رہا ہے.بسا اوقات قیادت بھی کارکنان کے اشتعال کو روکنے میں ناکام رہی.جس کی مثال لشکر جھنگوی ہے جس کے اراکین نے سپاہ سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور مخالفین سے گفت وشنید کو خارج ازمکان قرار دے کر بندوق اٹھالی تھی. لشکر جھنگوی کو حکومت پاکستان نے کالعدم قرار دے دیا تھا.


[ترمیم] 2009

کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد سپاہ صحابہ کی سرگرمیاں خاصی محدود ہیں .2009 سے اس کے رہنماؤں کو تسلسل سے دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے. علامہ علی شیر حیدری ، حافظ احمدبخش ایڈوکیٹ ، انجینیئر الیاس زبیر ، مولانا عبدالغفور ندیم جیسے چوٹی کے رہنما اس دہشت گردی کی نذر ہوچکے ہیں.

[ترمیم] تنقید

ایک مخصوص مذہبی گروپ ، شروع دن سے سپاہ صحابہ کا شدید مخالف رہا ہے.اس کی جانب سے اکثر سپاہ پر دہشت گردی کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں [1][2].تاہم ان الزامات کو عدالتوں میں کم ہی ثابت کیا جاسکا.دوسری جانب طالبان اور القاعدہ کی فطری حلیف سمجھی جانے کی وجہ سے یہ جماعت سخت حکومتی عتاب کا شکار ہے.

[ترمیم] بیرونی روابط

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ^ پاکستان میں ممنوعہ تنظیم سپاہ صحابہ کے پانچ دہشت گردوں کو پاکستان پولیس نےگرفتار کرلیا ہے
  2. ^ سپاہ صحابہ پاکستان کی مذہبی دہشت گرد تنظیم ہے
ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں