سکونت پذیریت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سکونت پذیریت (habitability) سے مراد کسی چیز (جاندار یا بیجان)، جگہ، عمارت، مقام یا خطۂ ارض کی وہ خصوصیت ہوتی ہے جس کے باعث وہ قابل رہائش بنتا / بنتی ہو۔ یہ اصطلاح سائنسی معنوں میں رہائش یا سکونت کی قدرت کو ظاہر کرتی ہے اور رہائش پزیر ہونے والی چیز یا رہائش پزیر بننے والے مقام، دونوں پر قابل استعمال ہے۔ محض سکونت پذیری کی اصطلاح کو habitability کے لیے اختیار کرنے میں اندیشہ ہے کہ یہ قدرت یا قابلیت ظاہر کرنے کے سوا بھی دیگر مفاہیم میں آکر ابہام پیدا کرسکتی ہے یہی وجہ ہے کہ ایک جداگانہ معنی برقرار رکھنے کی غرض سے اردو متبادل کے طور پر سکونت پذیری کی بجائے سکونت پذیریت کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔