سکین ایگل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سکین ایگل
 

نوع ڈرون (بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑی)  ویکی ڈیٹا پر (P279) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صارفین

بوئنگ سکین ایگل (انگریزی زبان میں: Boeing Scan Eagle) امریکا کا بنایا ہوا بغیر پائلٹ کا طیارہ ہے۔ اسے کمپنی بوئنگ نے بنایا ہے۔ یہ ڈرون دشمن کے علاقے میں فضائی جاسوسی کرنے کے مقصد سے بنایا گیا ہے۔ اس طرز کے ڈرون عام طور پر بڑے بحری جہازوں سے لانچ کیے جاتے ہیں۔

تفصیل[ترمیم]

سکین ایگل ایک غیر مسلح بغیر پائلٹ کا طیارہ ہے جس میں الیکٹرو آپٹیکل اور اورکت سینسر ہے۔ یہ 100 کلومیٹر تک اڑان بھر سکتا ہے اور 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے۔۔ اس کو 4,8 ہزار میٹر کی بلندی تک اڑایا جا سکتا ہے۔ اس کا پورا وزن 16 کلوگرام ہے۔ ہر سکین ایگل بغیر پائلٹ کا طیارہ خاص لانچر سے چلایا جاتا ہے۔ اس پورے نظام میں چار ڈرون، ایک زمینی کنٹرول سٹشین اور اس کو سیٹلائٹ سے منسلک کرنے والا حصہ ہوتا ہے۔ اس نظام کو چلانے کے لیے پچپن افراد کا عملہ درکار ہوتا ہے۔

تاریخ[ترمیم]

سکین ایگل بنانے کا آغاز 2005 میں ہوا اور اس زمانے پر امریکی فوج میں سروس میں قبول کر لیا گیا تھا۔ امریکی فوج کے زیر استعمال یہ ڈرون عراق، ایران اور یمن میں استعمال کیے جا چکے ہیں۔ 4 دسمبر 2012 ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے خلیجِ فارس کے علاقے میں اپنی فضائی حدود سے بوئنگ سکین ایگل اتار کر قبضے میں لے لیا ہے۔

استعمال کرنے والے ممالک[ترمیم]

سکین ایگل نامی ڈرون طیارہ کم قیمت اور لمبے عرصے تک استعمال ہونے والا طیارہ ہے۔