سہراب گوٹھ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سہراب گوٹھ (انگریزی: Sohrab Goth) کراچی کے گڈاپ ٹاؤن کا ایک مضافاتی علاقہ ہے۔ یہ پاکستان کے باقی حصوں سے کراچی میں داخل ہونے کا مقام ہے۔ سہراب گوٹھ 1970 کی دہائی میں غیر قانونی قبضہ اراضی پر قائم ہونے والا ایک گوٹھ ہے اور اکثر غیر قانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں کی وجہ سے خبروں میں رہتا ہے۔[1][2]

سہراب گوٹھ کے نام سے موسوم چورنگی شاہراہ پاکستان سے کراچی میں داخلے کا اہم راستہ ہے- آگے جاکر یہ واٹرپمپ، عائشہ منزل، کریم آباد، لیاقت آباد اور جہانگیر روڈ سے ہوتا ہوا کراچی کی مشہور شاہراہ محمد علی جناح روڈ (ایم-اے جناح روڈ ) سے جا ملتا ہے-

حوالہ جات[ترمیم]

صفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔24°57′N 67°05′E / 24.950°N 67.083°E / 24.950; 67.083