سہیل احمد

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
پاکستانی سٹیج ڈرامہ "بڑا مزہ آئے گا 2" کی وی سی ڈی پر سہیل احمد کی تصویر۔

سہیل احمد (اصل نام: سہیل اصغر) ایک پاکستانی مزاح کار، اور سٹیج اور ٹیوی اداکار ہیں۔ ان کی بنیادی وجۂ شہرت لاہور میں تیار کیے جانے والے مزاحیہ سٹیج ڈرامے ہیں۔ سہیل احمد برجستہ مکالموں کی ادائیگی میں نام رکھتے ہیں۔ سٹیج ڈراموں میں زنانہ رقص کے بےباک ناقد ہیں[1] اور ان پر الزام لگایا گیا ہے کے انہوں نے خواتین رقاصاؤں اور ان کی تنظیم پر انتظامیہ کے چھاپوں میں اس کی مدد کی ہے[2]۔

فہرست

[ترمیم] ٹیوی دور

گو کہ سٹیج ڈراموں کے مداح سہیل احمد کو ایک مزاح کار کے طور پر جانتے ہیں تاہم ان کا ٹیوی پر بیشتر کام سنجیدہ نوعیت کا ہے خصوصا پاکستان ٹیلی وژن پر زیادہ تر سنجیدہ اور منفی کرداروں میں نظر آئے ہیں۔ اس سلسلے میں بھی انہوں نے متنوع کرداروں میں طبع آزمائی کی ہے جن میں ایک کرائے کے قاتل سے لیکر جاگیر دار تک کے کردار شامل ہیں۔

[ترمیم] فلموگرافی

نوٹ
یہ فہرست مکمل نہیں ہے۔

[ترمیم] سٹیج ڈرامے

  • نظام سقہ
  • شرطیہ مٹھے
  • کالی چادر
  • کوٹھا
  • اک تیرے صنم خانے میں
  • بڑا مزہ آئے گا 1
  • بڑا مزہ آئے گا 2
  • میٹھی بریانی
  • انداز اپنا اپنا
  • ماہیا وے راتاں چھاننیاں
  • نواب زادہ

[ترمیم] پاکستان ٹیلی وژن کے ڈرامے

  • کاجل گھر
  • دکھ سکھ
  • حویلی
  • دن
  • ریزہ ریزہ

[ترمیم] دیگر

2 ٹوک (گفتگو کا شو)

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ^ ٹو ڈانس اور ناٹ ٹو ڈانس - ڈیلی ٹائمز (انگریزی)
  2. ^ ایکٹرز، رائیٹرز ویلکم بین آن ولگیریٹی ایٹ تھیٹرز - ڈیلی ٹائمز (انگریزی)


Wiki letter w.svg یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں ترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔

دیگر زبانیں