سیار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

اردو میں مستعمل ایک عام لفظ برائے ذریعۂ نقل و حمل ، car ، اصل میں انگریزی سے آیا ہے اور لاطینی کے carrus سے ماخوذ ہے۔ گو کہ اس لفظ سے مراد انگریزی میں automobile کے متبادل کی بھی لی جاتی ہے لیکن اردو میں یہ ایک خاص قسم کی چار پہیہ کے لیۓ ہی آتا ہے جو عام طور پر گھریلو استعمال کے لیۓ کام میں لائی جاتی ہے عموماِ انسانی قد سے پست ہوا کرتی ہے جس میں بیشتر آگے کی جانب اور پیچھے کی جانب کے حصے درمیانی حصے کی نسبت مزید پست ہوتے ہیں، بسا اوقات پچھلا پست حصہ ناپید بھی ہوتا ہے اور درمیانی حصے کے برابر اونچائی کا ہوتا ہے۔ اس قسم کی گاڑی کے لیۓ اردو میں اکثر ، گاڑی ، کا لفظ ہی اختیار کیا جاتا ہے جبکہ اس کا ایک اور متبادل عربی میں ، سیارہ ، بھی دیکھنے میں آتا ہے؛ ایک اور منفرد متبادل عربہ بھی ملتا ہے۔ اردو میں سیارہ چونکہ planet کے لیۓ ہی مانوس آواز بن چکا ہے اس لیۓ car کا متبادل عربی کی طرح اختیار کرنا ممکن نہیں؛ سیارہ اصل میں سیر سے بنا ہوا لفظ ہے اور اسی سے ایک اور لفظ سیار بھی بنایا جاتا ہے جسکے معنی سیر کرنے والے کے بھی آتے ہیں اور پہیوں والی گاڑی کے بھی[1]۔ سیار صوتی اعتبار سے بھی ، انگریزی کار سے قریب محسوس ہوتا ہے۔ اس کی جمع کار (کاریں اور کاروں) کی طرح ہی سیاریں اور سیاروں جاسکتی ہے جبکہ اگر ضرورت پیش آجاۓ تو قواعدی جمع سیارات کی جاتی ہے۔ automobile پر مضمون کے لیۓ دیکھیۓ خودمتحرک (automobile) کا صفحہ۔


حوالہ جات [ترمیم]

  1. ^ ایک اردو لغت پر سیار کے معنی
‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=سیار&oldid=614662’’ مستعادہ منجانب