سید شجاعت علی قادری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
منصف ،مفتی ،مفتی اعظم   ویکی ڈیٹا پر (P511) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سید شجاعت علی قادری
معلومات شخصیت
پیدائش جنوری1941ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اتر پردیش   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 27 جنوری 1993ء (51–52 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جکارتا   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات دورۂ قلب   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
فرقہ سنی
فقہی مسلک حنفی
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کراچی
جامعہ اسلامیہ عربیہ انوار العلوم   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مفتی اعظم ،  منصف ،  رکن   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مؤثر مصطفٰی رضا خان   ویکی ڈیٹا پر (P737) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

جسٹس ڈاکٹر مفتی سید شجاعت علی قادری(جنوری 1941ء تا 27 جنوری 1993ء) اسلامی نظریاتی پاکستان کونسل کے ایک رکن، اسلام علوم اور جدید سائنسز سے آراستہ ایک معروف عالم تھے۔ انھیں روایتی اور جدید عربی زبان میں گہری اور مستند مہارت حاصل تھی۔ انھوں نے مختلف عہدوں پر کام کرنے کے علاوہ خود کو ایک بڑی تعداد میں تصنیف و تالیف اور اشاعت میں مصروف رکھا۔ انھوں نے اسلامی فقہ (شرعی قانونی تفسیر)، معاشیات اور وراثت پر ایک بڑی تعداد میں کتابیں تحریر کیں اور اس کے علاوہ کچھ قابل ذکر کتابوں کا عربی سے اردو میں ترجمہ بھی کیا۔

پیدائش اور خاندان[ترمیم]

سید شجاعت علی قادری جنوری 1941 کو اتر پردیش، بھارت میں پیدا ہوئے۔ وہ جامعہ اسلامیہ عربیہ انوار العلوم، ملتان، پنجاب(پاکستان) میں افتاء (اسلامی فقہ ) کے دفتر میں کام کرنے والے سید مسعود علی قادری کے بیٹے تھے۔ شجاعت علی اپنے والد کے دوسرے بڑے بیٹے تھے۔

تعلیم[ترمیم]

انھوں نے مدرسہ عربیہ حافظیہ سعدیہ ضلع دادو، علی گڑھ سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے غلام جیلانی میرٹھی اور حافظ شاہ احمد نورانی صدیقی کے استاد کے بھائی حافظ غلام ربانی، سے ناظرہ قرآن کریم سیکھا۔ اس کے بعد انھوں نے 10 سال کی عمر میں ملتان پاکستان کی طرف 1951 ء میں اپنے والدین کے ساتھ ہجرت کی اور مدرسہ انوار العلوم میں تعلیم کا آغاز کیا۔ بالآخر اس ادارے سے انھوں نے درس نظامی مکمل کے کورسز مکمل کیے۔ انھوں نے پیر کفایت علی شاہ سے تصوف کے قادری طریقہ میں اجازت بھی حاصل کی۔ انھیں مندرجہ ذیل قابل ذکر علما کرام سے سیکھنے کا موقع ملا۔

1۔ ان کے والد مفتی سید مسعود علی قادری 2۔ عبد الحفیظ حقانی (محمد حسن حقانی کے والد) 3۔ سید احمد سعید کاظمی

انھوں نے اٹھارہ سال کی عمر میں جامعہ اسلامیہ انوار العلوم ملتان سے علوم کی تکمیل کی۔ اس کے علاوہ انھوں نے مندرجہ ذیل قابلیتیں حاصل کیں:

ایم۔ اے اسلامیات، کراچی یونیورسٹی، 1971 ایم۔ اے عربی، کراچی یونیورسٹی، 1974 عربی ادب کورس، ریاض یونیورسٹی، سعودی عرب، 1984 پی ایچ ڈی، کراچی یونیورسٹی، 1984

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

٭ مفتی سید شجاعت علی قادری رحمۃ اللہ علیہ کی اردو میں لکھی گئی کتابآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ books.nafseislam.com (Error: unknown archive URL) بنام "مسلمان کی تعریف اور مرتد کی سزا" - See more at: http://books.nafseislam.com/details.php?book_id=2236&book=musalman-ki-taareef-aur-murtad-ki-saza#sthash.QraaH8bL.fO41l0ew.dpufآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ books.nafseislam.com (Error: unknown archive URL)