سید قائم علی شاہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
سید قائم علی شاہ
[[file:سید قائم علی شاہ.jpg|225px|alt=|سید قائم علی شاہ]]

پیدائشی نام سید قائم علی شاہ
قومیت پاکستانی
سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی
سکونت وزیراعلیٰ ہاؤس, کراچی (سرکاری)
پیشہ سیاستدان
پیشہ کاروبار
مذہب اسلام

سید قائم علی شاہ سندھ کے موجودہ وزیر اعلیٰ اور پیپلز پارٹی سندھ کے سربراہ ہیں۔وہ سابقہ وزیر صنعت اور وزیر کشمیر بھی رہ چکے ہیں۔وہ خیرپور سے پیپلز پارٹی کے سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوے۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

قائم علی شاہ رمضان علی شاہ گیلانی کے گھر پیدا ہوے۔ناز ہائی سکول سے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کہ بعہ شاہ صاحب کی شادی وہ گئی۔ بی-اے کراچی یونیوورسٹی سے کیا۔ایس-ایم لاً کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ذولفقار علی بھٹو کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

سیاسی زندگی[ترمیم]

خیرپور ضلعی کونسل کے چیرمین منتخب ہونے کے بعد 1967 میں انھوں نے ذولفقار علی بھٹو کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ 1970 کے انتخابات میں انھوں نے خیرپور میں غوث علی شاہ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی جس پر زولفقار علی بھٹو نے انھیں اپنی کابینہ میں شامل کر لیا۔ 1977 میں ضیاءالحق کے برسراقتدار آنے کے بعد انھیں بھی گرفتار کر لیا گیا لیگن وہ پیپلز پارٹی سے وفادار رہے۔ اسی طرح 1990،1993،2002 اور 2008 کے انتحابات میں بھی وہ فاتح رہے۔انھیں تین بار وزیراعلیً سندھ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔