سیول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

سیول (انگریزی: Seoul، کوریائی: 서울) جنوبی کوریا کا دارالحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے۔ ایک کروڑ سے زائد آبادی کا حامل یہ شہر دنیا کے بڑے شہروں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا شہری علاقہ ہے جو سیول قومی دارالحکومت علاقہ کہلاتا ہے۔ اس میں جنوبی کوریا کی اہم بندرگاہ انچیون اور گیونگی-ڈو کے علاقے بھی شامل ہیں اور اس علاقے کی کل آبادی تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ بنتی ہے۔ جنوبی کوریا کی نصف سے زائد آبادی اس علاقے میں رہتی ہے جس کی ایک چوتھائی دارالحکومت سیول کی باسی ہے۔ یہ ملک کا سیاسی، ثقافتی و اقتصادی مرکز ہے۔ ایک خاص شہر کی حیثیت سے یہ براہ راست قومی حکومت کے زیر انتظام ہے۔

شہر دریائے ہان کے طاس پر ملک کے شمال مغربی حصے میں واقع ہے اور شمالی کوریا کی سرحد اس سے صرف 50 کلومیٹر کے فاصلے پر شمال میں واقع ہے۔

ایک اہم مالیاتی و ثقافتی مرکز کی حیثیت سے سیول ایک عالمی شہر کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ شہر 1988ء کے گرمائی اولمپکس اور 2002ء فیفا عالمی کپ کی میزبانی بھی کر چکا ہے۔ 2007ء میں اسے دنیا کا تیسرا اور ایشیا کا سب سے مہنگا شہر قرار دیا گیا۔

شہر کی تقریباً تمام آبادی کوریائی ہے جبکہ چینی اور جاپانی باشندوں کی قلیل تعداد بھی یہی رہائش پذیر ہے۔ غیر ملکی تارکین وطن کی آبادی تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے اور اِس وقت وہ کل آبادی کا دو فیصد ہیں۔

شہر میں جرائم کی شرح بہت کم ہے اور یہ ایشیا کے بڑے شہروں میں پرامن ترین شہر سمجھا جاتا ہے۔ یہاں کے دو بڑے مذہب بدھ مت اور عیسائیت ہیں۔

سیول دنیا کی بڑے کاروباری اداروں کا مرکز ہے جس میں سام سنگ، ایل جی اور ہیونڈائی شامل ہیں۔ یہ ایشیا کا اہم ترین کاروباری مرکز ہے۔ حالانکہ سیول ملک کے کل 0.6 فیصد رقبے پر پھیلا ہے لیکن یہ ملک کے کل جی ڈی پی کا 21 فیصد پیدا کرتا ہے۔ اس کا فی کس جی ڈی پی خطے کے بڑے شہروں میں سب سے زیادہ ہے۔

جڑواں شہر[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=سیول&oldid=860873’’ مستعادہ منجانب