سیپیجی جزیرہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سیپیجی جزیرے (CpG Islands) دراصل DNA کے سالمے کے معزاز (promoter) میں پائے جانے والے ایسے مقامات ہوتے ہیں کہ جہاں سائٹوسین (C) اور گوانوسین (G) کے سالمات ایک ساتھ اس طرح پائے جاتے ہیں کہ پہلے C کا سالمہ آتا ہے اور پھر G کا اور ان کے درمیان میں ایک فاسفیٹ (p) کا سالمہ پایا جاتا ہے۔ ان کی طوالت مختلف وراثوں (genes) میں مختلف ہوتی ہے، اوسطا اسے 300 تا 3000 زوج قواعد (base pairs) کے برابر لمبا یا طویل کہا جا سکتا ہے (زوج قاعدہ کو سالماتی وراثیات میں DNA کی طوالت ناپنے کے پیمانے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے)۔ ایک اندازے کے مطابق ان سیپیجی جزیروں میں پائی جانے والی CpG کی مقدار کل CpG کی مقدار کا 6 فیصد ہوتی ہے جبکہ DNA کے دیگر حصوں میں انکا تناسب (دوسرے قواعد کے لحاظ سے ) تقریباًًًً 1 فیصد ہوتا ہے۔

آسان وضاحت[ترمیم]

سیپیجی جزیروں کی نوعیت اور DNA میں انکا مقام سمجھنے کے لیے فرض کیجیے کہ ہمارے پاس دو طرح کے موتی ہیں، کالے اور سفید۔ اور ان موتیوں سے ہمکو ایک تسبیح تیار کرنی ہے۔

  1. ہم کالے موتیوں کو CpG فرض کرتے ہیں اور سفید موتیوں کو DNA کے دیگر سالمات
  2. اب ہم ان موتیوں کو دھاگے میں پرونا شروع کرتے ہیں اس طرح کہ ہر 10 سفید موتیوں کے بعد 3 یا 4 کالے موتی پروتے ہیں
  3. اس طرح جو تسبیح بنے گی اس کو ہم DNA کی زنجیر تصور کرینگے
  4. اس DNA کی تسبیح میں سفید موتیوں کی لڑی میں تھوڑے تھوڑئے وقفے کے بعد کالے موتی آئیں گے جنکو ایک سفید سمندر میں کالے جزیروں سے تشبیہ دی جا سکتی ہے
  5. بس یہی کالے جزیرے یا حصے یا مقامات، CpG جزیرے کہلاتے ہیں

مزید دیکھیے[ترمیم]

نگار خانہ[ترمیم]