شاطبہ
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اندلس ( موجودہ سپین ) کے صوبہ بلنسیہ (Valencia) کے جنوبی حصے کا قدیم شہر جسے آج 'شایتوا' یا 'ہایتوا' Xàtiva کہتے ہیں۔۔
یہاں کی دو چیزیں بہت مشہور ہیں۔ اول خضاب جو دیر تک قائم رہنے اور خوبصورت ہونے میں ضرب المثل تھا۔ دوم کاغذ ایسا بنتا کہ روئے زمین پر اس کی نظیر نہ تھی۔
اس شہر سے بہت سے اہلِ علم و فضل مسلمان منسوب ہیں۔
شاطبہ میں عربوں کا ایک قدیم قلعہ اور محلات ہیں۔
| ویکیمیڈیا العام میں شاطبہ سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |