شانگلا
وکیپیڈیا سے
صوبہ سرحد کا ایک ضلع شانگلہ ضلع سوات کى ايک تحصيل تھى۔ جولائى 1995ميں اسے جداگانہ ضلع کى حيثيّت دے دى گئى۔ شانگلہ ٹاپ اس ضلع کو دوسرے اضلاع سے ملانے کا واحد ذريعہ ہے۔ يہ ضلع سواتى قبيلے کا آبائى وطن ہے۔اور اسکى سرحديں ضلع بٹگرام، بونیر، کوہستان اور ايف۔آر کالاڈھاکہ سے ملتى ہيں۔ دریائے سندھ اسکے قريب بہتا ہے۔ ضلع شانگلہ اونچے پہاڑوں، تنگ درّوں، صنوبر، چيڑ اور ديودار کے گھنّے جنگلات کى سر زمين ہے۔ جنگلات ہى لوگوں کى معاشى زندگى اور آمدن کا واحد ذريعہ ہے۔صرف تنگ درّوں ميں کچھ کھيتى باڑى ہوتى ہے۔ لوگوں کى طرزِ زندگى قبائلى روايات اور مکمّل ديہاتى ماحول پر مشتمل ہے۔
[ترمیم] شماریات
ضلع کا کُل رقبہ 1586 مربع کلوميٹر ہے۔
یہاں في مربع کلو میٹر 341 افراد آباد ہيں
سال 2004-05ميں ضلع کي آبادي 541000 تک پہنچ جائے گي ۔
دیہى آبادى کا بڑا ذریعہ معاش زراعت ہے ۔
کُل قابِل کاشت رقبہ 41750 ہيکٹيرزھے
|
||||||||
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں ترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔