شاہراہ قراقرم

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
شاہراہ قراقرم

شاہراہ قراقرم (قومی شاہراہ 35 یا مختصرا این-35) پاکستان کو چین سے ملانے کا زمینی ذریعہ ہے۔ اسے قراقرم ہائی وے اور شاہراہ ریشم بھی کہتے ہیں۔ یہ دنیا کے عظیم پہاڑی سلسلوں قراقرم اور ہمالیہ کو عبور کرتی ہے۔ درہ خنجراب کے مقام پر سطح سمندر سے اسکی بلندی 4693 میٹر ہے۔ یہ چین کے صوبہ سنکیانگ کو پاکستان کے شمالی علاقوں سے ملاتی ہے۔ یہ دنیا کی بلند ترین بین الاقوامی شاہراہ ہے۔

یہ بیس سال کے عرصے میں 1986 مکمل ہوئی اسے پاکستان اور چین نے مل کر بنایا ہے۔ اسکو تعمیر کرتے ہوئے 810 پاکستانیوں اور 82 چینیوں نے اپنی جان دے دی۔ اسکی لمبائی 1300 کلومیٹر ہے۔ یہ چینی شہر کاشغر سے شروع ہوتی ہے۔ پھر ہنزہ، نگر، گلگت، چلاس، داسو، بشام، مانسہرہ، ایبٹ آباد, ہری پورہزارہ سے ہوتی ہوئی حسن ابدال کے مقام پر جی ٹی روڈ سے ملتی ہے۔

دریائے سندھ، دریاۓ گلگت، دریاۓ ہنزہ، نانگا پربت اور راکاپوشی اس کے ساتھ ساتھ واقع ہیں۔

شاہراہ قراقرم کے مشکل پہاڑی علاقے میں بنائی گئی ہے اس لیۓ اسے دنیا کا آٹھواں عجوبہ بھی کہتے ہیں۔

[ترمیم] مزید دیکھئے

[1]


Cite error: <ref> tags exist, but no <references/> tag was found

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں