شبکیہ
وکیپیڈیا سے
| شبکیہ | |
|---|---|
| Right human eye cross-sectional view. Courtesy NIH National Eye Institute. Many animals have eyes different from the human eye. | |
| گریس | subject #225 1014 |
| شریان | central retinal artery |
| عنوانات | Retina |
| ڈارلینڈ | r_10/12705919 |
شبکیہ (retina) ، فقاریوں (vertebrates) کی آنکھ میں سب سے اندرونی حساس نور (light sensitive) تہہ یا حصے کو کہا جاتا ہے۔ اس تہہ میں حاصلات نور (photoreceptors) پاۓ جاتے ہیں جو کہ روشنی یا نور کی کرنوں کو حاصل کر کہ بصری عصب (optic nerve) کے راستے نشر (transmit) کر کہ دماغ (brain) کے ان حصوں تک پہنچاتے ہیں کہ جو بصارت سے متعلق ہوا کرتے ہیں۔ ان حاصلات نور کی دو اقسام ہوتی ہیں؛ اول وہ کہ جو نسبتاً کم روشنی میں کام کرتے ہیں اور دوئم وہ کہ جو نسبتاً تیز یا زیادہ روشنی میں کام کرتے ہیں، اول الذکر کو عصا (rod) کہا جاتا ہے جبکہ بعدالذکر کو مخروط (cone) کے نام سے شناخت کیا جاتا ہے۔