انٹرنیٹ بوٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(شبکی روبہ سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

روبہ ؛ جسکو انگریزی میں بوٹ یا bot اور web robots بھی کہا جاتا ہے اصل میں مصنع لطیف کا ایک ایسا نفاذیہ (application) ہوتا / ہوتی ہے کہ جو انٹرنیٹ (یا کمپیوٹر) پر انسان کی مانند (کافی حد تک) خودکار افعال انجام دیتی ہے، اسی وجہ سے اسکو ایک آلاتی انسان یعنی روبالہ یا robot سے تشبیہ دی جاتی ہے اور اسی سے اسکا نام بھی ماخوذ ہے۔ یعنی اردو میں روبہ کا لفظ رو بہ آلہ (روبالہ) سے ماخوذ ہے جبکہ انگریزی میں یہ robot سے نکالا جاتا ہے۔ روبہ کا مطلب کسی جانب چلنے یا چلانے والے کا نکلتا ہے اور یہی مطلب یا مفہوم انگریزی میں bot کا ہوتا ہے۔