شمالی ناظم آباد ٹاؤن
| ٹاؤن شمالی ناظم آباد | |
| اتري ناظم آباد ٽاؤن North Nazimabad Town |
|
| عمومی معلومات | |
| ملک | |
| ضلع | کراچی |
| صوبہ | سندھ |
| آبادی | 500000[1] بمطابق 1998ء |
| زبانیں | اردو، پنجابی، سندھی، |
| منطقۂ وقت | مُتناسق عالمی وقت + 5:00 |
| رمزِ بعید تکلم | 0213 |
| ناظم | ممتاز حمید |
| نائب ناظم | احسان اللہ خان |
| یونین کونسل | 10 بفر زون 1 بفر زون 2 پاپوش نگر پہاڑ گنج حیدری سخی حسن شادمان ٹاؤن فاروق اعظم کھنڈو گوٹھ نصرت بھٹوکالونی |
| کراچی کا نقشہ، شمار 14 پر شمالی ناظم آباد ٹاؤن واقع ہے | |
| www.karachicity.gov.pk | |
شمالی ناظم آباد ٹاؤن پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے 18 قصبہ جات میں سے ایک ہے۔ اگست 2000ء میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی کراچی ڈویژن اور اس کے اضلاع کا خاتمہ کر کے کراچی شہری ضلعی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے نتیجے میں شہر کو 18 قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم کر دیا گیا جن میں شمالی ناظم آباد ٹاؤن بھی شامل ہے۔ یہ قصبہ سابق وزیر اعظم پاکستان خواجہ ناظم الدین سے موسوم آبادی ناظم آباد کے شمالی حصے کے باعث شمالی ناظم آباد ٹاؤن کہلاتا ہے۔
یہ قصبہ کراچی کے شمالی علاقے میں واقع ہے ۔ اس کے شمال میں نئی کراچی ٹاؤن، مشرق میں گلبرگ ٹاؤن، جنوب میں لیاقت آباد ٹاؤن اور مغرب میں سائٹ ٹاؤن واقع ہیں۔
شمالی ناظم آباد ٹاؤن ایک گنجان آباد قصبہ ہے، 1998ء کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی 5 لاکھ ہے۔ یہاں کی بڑی اکثریت اردو بولنے والے افراد پر مشتمل ہے، تاہم دیگر زبانیں بولنے والے بھی آباد ہیں۔
2009ء کے مطابق اس قصبے کے ناظم ممتاز حمید ہیں اور احسان اللہ خان ان کے نائب ہیں۔
[ترمیم] انتظامی تقسیم
شمالی ناظم آباد ٹاؤن مندرجہ ذیل 10 یونین کونسلوں میں تقسیم ہے:
[ترمیم] حوالہ جات
- ^ شمالی ناظم آباد ٹاؤن - کراچی شہری حکومت کی باضابطہ ویب سائٹ
[ترمیم] بیرونی روابط
|
|||||