شنکر اچاریہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

آدی شنکر اچاریہ قرون وسطی کے ہندوستان کے ایک اہم ہندو فلسفی، ماہر الہیات، مصلح اور اُپنیشدوں کے جید مفسر گذرے ہیں۔

وہ 788ء میں جنوبی ہندوستان کی ریاست کیرالا کے علاقے کالدی کے ایک براہمن گھرانے میں پیدا ہوئے۔ کم عمری ہی میں دھرم، یوگ اور درشن (ہندو فلسفہ) میں یدِطولیٰ حاصل کرلیا۔ ذات پات کے خود ساختہ بندھنوں کی عملاً مذمت کی اور لا یعنی مذہبی رسومات کو تیاگ دینے کی تعلیم دی۔

اپنے نظریۂ ادویت اور وحدانیت کا پرچار پورے ہندوستان میں کیا اور روحانی علوم کی ترویج کے لئے چار متھ قائے کئے۔ 820ء میں انتقال ہوا۔

تعلیمات و نظریات[ترمیم]

اہم تصانیف[ترمیم]

  • بھگوت گیتا بھاشیہ (گیتا کی تفسیر)
  • برہم سوتر بھاشیہ (برہم سوتر کی تفسیر)
  • آتم بودھ (عرفان ذات)
  • اُپدیش ساہسری (ایک ہزار تعلیمات)

بیرونی روابط[ترمیم]

http://www.hinduweb.org/home/general_sites/kogee/adi.html

http://www.advaita-vedanta.org/avhp/sankara-life.html

http://www.sringerisharadapeetham.org

http://www.sankaracharya.org