شولا جنگلات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شولا جنگلات ، کرناٹک کے برہما گیری کا منظر

شولا جنگلات یا چولا جنگلات بلندی میں واقع کوتاہ سدا بہار جنگلات ہے۔[1] یہ بھارت کے مغربی گھاٹ سلاسلِ کوہ کے جنوب میں کرناٹک، کیرالا، تمل ناڈو وغیرہ ریاستوں میں پائے جاتے ہیں۔ شولا جنگلات اور کاہستان اختلاط سے ملتے ہیں۔ شولا ماحولیاتی نظام میں 80 فیصد کاہستان ہے۔[2]

خصوصیات[ترمیم]

سطحِ بحر سے 1800 میٹر بلندی میں [3] شولا جنگلات پائے جاتے ہیں۔ یہاں مختلف خطرہ زدہ حیوانات پائے جاتے ہیں۔ ان میں شیر، چیتا، ہاتھی، جنگلی بھینس وغیرہ شامل ہیں۔ خطرہ زدہ جانور نیلاگیری بکری [4] صِرف کیرلا اور تمل ناڈو کے شولا جنگلات ہی میں نظر آتے ہیں۔[5] اور یہیں وہ پل پاتی ہیں۔ اکثر لگنے والی جنگلی آگ پتّوں کے ملبے کو مٹاکے کاہستان کو ترتیب دیتی ہیں اور بڑی جنگلی آتش زنی سے بچاتی ہے۔ یہ شولا جنگلات کی ہی اہم خصوصیت ہے۔ لیکن زیادہ آگ لگ جانے سے جنگل کا احاطہ گھٹ جاتا ہے اور درانداز پودے اگنے لگتے ہیں۔

Exacum bicolor,شولا جنگل کی جھاڑی

نام[ترمیم]

شولا تمِل زبان کا لفظ جس کا معنیٰ چھوٹا جنگل یا کوتاہ درختستان کا ہے جہاں چھوٹے قد کے پیڑ اگتے ہیں۔

حیوانات[ترمیم]

شولا جنگلات بہت سے خطرہ زدہ اور مقامی انواع کا آماجگاہ ہے۔ ان میں بعض دنیا کے کسی دوسرے علاقے میں نہیں پائے جاتے ہیں۔

نباتات[ترمیم]

تقریباً 25 اقسام کے درخت نیلاگیری پہاڑ کے شولا جنگلات میں پائے جاتے ہیں [6]۔

ایوانِ عکس[ترمیم]

کُدریمکھ قومی پارک میں شولا کاہستان
شولا اور کاہستان ، اندرا گاندھی قومی پارک میں

حوالہ جات[ترمیم]

  1. HugeDomains.com - Civetcat.com is for sale (Civetcat)
  2. Vedams eBooks
  3. Tropical Montane Forests (Shola forests)
  4. I.U.C.N red list[مردہ ربط]
  5. http://www.nilgiriswaterportal.in/nilgiris_region/nilgiri-biosphere-reserve
  6. Premalatha S., Sanil R. & Franklin Charles Jose. 2009. Shola trees in the upper Nilgiris of Western Ghats. Journal of Basic & Applied Biology 3(3&4),97-102.