شٹوٹگارٹ
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
|
|
اس مضمون یا اس کے کسی بیان کے ماخذ کا قابلِ تصدیق حوالہ درج نہیں ہے اور متن کی تصدیق ممکن نہیں۔ آپ اس مضمون میں مستند حوالہ جات شامل کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے خیال میں اس کے کسی بیان کی فوری حذف شدگی درکار ہے تو تبادلۂ خیال صفحہ پر گفتگو فرمائیں۔ |
شٹوٹگارٹ جرمنی کی ایک مغربی صوبے کا بیڈن وٹمبرگ کا دارلحکومت ہے۔ یہ شہر آبادی کے لحاظ سے جرمنی کا چھٹا بڑا شہر ہے۔ اس کی آبادی 6 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ یہ شہر بہت سے چھوٹے چھوٹے قصبوں کے درمیان واقع ہے اور چاروں گرد سے چھوٹی پہاڑیوں سے گھرا ہوا ہے۔ اس شہر کی ایک بڑا وجہ شہرت یہاں کی گاڑیوں کی صنعت ہے۔ بلکہ اس جگہ کو گاڑیوں کی جاۓ پیدائش بھی کہا جاتا ہے۔ گاڑیوں کی مشہور ترین کمپیناں جن میں مرسڈیز بینز اور پورشے بھی شامل ہیں، کی جاۓ پیدائش یہی شہر ہے۔ اس شہر میں ان کمپنیوں نے اپنے عجائب گھر بھی بنا رکھے ہیں جو کہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔
یہ شہر اپنے انفراسٹکچر اور شہری سہولیات کے باعث دنیا کے رہنے کے اعتبار سے سب سے بہترین شہروں کی فہرست میں 30ویں نمبر پر آتا ہے۔