شکارپور، پاکستان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش



شکارپور
Shikarpur
عمومی معلومات
ملک Flag of Pakistan.svg پاکستان
صوبہ سندھ
ضلع شکارپور
محل وقوع 28 درجے شمال، 68.4 درجے مشرق
آبادی 155,400 بمطابق 1998ءء
منطقۂ وقت معیاری عالمی وقت +5
شکارپور is located in پاکستان
شکارپور

پاکستان میں شکارپور کا مقام

شکارپور پاکستان کے صوبہ سندھ کا شہر ہے جو اسی نام کے ضلع و تحصیل کا صدر مقام بھی ہے۔ یہ دریائے سندھ کے بائیں کنارے سے 29 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

ذرائع نقل و حمل[ترمیم]

شکارپور شمالی سندھ میں سکھر اور جیکب آباد کے درمیان دو قومی شاہراہوں (قومی شاہراہ 65 اور قومی شاہراہ 55) کے سنگم پر واقع ہے۔ یہ دونوں شاہراہیں بالترتیب سندھ کو بلوچستان سے اور سندھ و بلوچستان دونوں کو پنجاب سے منسلک کرتی ہیں۔ این 55، جسے عام طور پر انڈس ہائی وے کہا جاتا ہے، دریائے سندھ کے مشرقی کنارے پر واقع قومی شاہراہ (این-5 یا نیشنل ہائی وے) کے بعد دوسرا اہم ترین راستہ ہے جو کراچی کو پشاور سے منسلک کرتا ہے۔ جبکہ این 65 سکھر سے شروع ہو کر کوئٹہ پر ختم ہوتا ہے اور بلوچستان کو صوبہ سندھ سے منسلک کرنے والی ایک اہم شاہراہ ہے۔ علاوہ ازیں شکارپور سے بذریعہ انڈس ہائی وے رتودیرو بھی پہنچا جا سکتا ہے جہاں سے گوادر کے لیے ایک موٹر وے زیر تعمیر ہے جسے ایم-8 کہا جاتا ہے۔

شکارپور قومی ریلوے لائن کے اس حصے پر واقع ہے جو سکھر اور لاڑکانہ کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ملاتی ہے۔ علاوہ ازیں شہر سے کراچی اور ملک بھر کے دیگر شہروں کے لیے بسیں، ویگنیں اور دیگر ذرائع بھی دستیاب ہیں۔

اہمیت[ترمیم]

ماضی میں شکارپور ایران اور وسط ایشیا سے بذریعہ قندھار ہندوستان آنے والے قافلوں کے لیے ایک اہم پڑاؤ کی حیثیت رکھتا تھا تاہم برطانوی راج میں سکھر کی اہمیت بڑھ جانے کے باعث شکارپور اپنی قدر کھو بیٹھا۔ تاہم اپنی مٹھائیوں اور اچاروں کے باعث آج بھی سندھ بھر میں شہرت رکھتا ہے۔

اہم شخصیات[ترمیم]

شکارپور نے پاکستان کو کئی اہم شخصیات سے نوازا ہے جن میں سب سے معروف سندھی و اردو کے مشہور شاعر شیخ ایاز تھے۔ آپ کے علاوہ درج ذیل اہم شخصیات کا تعلق ضلع شکارپور سے تھا۔