شکر
| Sucrose | |
|---|---|
| اسم نظامی |
Sucrose |
| دیگر نام | Sugar, Saccharose |
| شناختساز | |
| کاس عدد |
[57-50-1] |
| ریٹکس عدد |
WN6500000 |
| اسمائلس |
|
| خـواص | |
| سالماتی_صیغہ |
C12H22O11 |
| مولرکمیت |
342.29648 g/mol |
| صورت | white solid |
| کثافت |
1.587 g/cm³, solid |
| نقطۂ_پگھلاؤ |
186 °C |
| حل پذیری
پانی میں |
211.5 g/100 ml (20 °C) |
| خـطرات | |
| صدر مخاطرات |
Combustible |
| NFPA 704 | |
| نقطۂ شرار |
N/A |
| ماسواۓ کسی خصوصی بیان کے، تمام مادی معطیات معیاری درجہ حرات و دباؤ یعنی 25°C, 100 kPa پر دیۓ گۓ ہیں۔ لاتعلقیتِ معلوماتی خانہ و حوالہ جات |
|
ہمارے دیہاتوں میں گڑ اور دیسی شکر گنے کے رس سے تیار کی جاتی۔ سفید شکر یا چینی گنے کے رس یا چقندر سے تیار کی جاتی ہے۔ کیمیاوی اعتبار سے اس میں تین اجزا شامل ہوتے ہیں۔ کاربن، ہائیڈروجن، اور آکسیجن۔ اس مرکب کو کاربو ہائڈریٹ بھی کہا جاتا ہے۔
شکر سازی [ترمیم]
گنا جب شکر سازی کے کارخانے میں پہنچتا ہے تو سب سے پہلے اس کا رس نکالا جاتا ہے۔ اس کے بعد رس کو گرم کرکے اس کا میل کاٹا جاتا ہے۔ اس کام کے لیے چونے کا پانی استعمال کیا جاتا ہے۔ میل کٹ کر رس کی سطح پر آ جاتا ہے۔ صاف شدہ رس کو بڑے بڑے برتنوں میں ایسے کمروں میں یکایا جاتا ہے جہاں ہوا نہیں ہوتی۔ اس سے فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ابالنے کے لیے کم درجہ حرارت کی ضرورت پڑتی ہے۔ پکتے پکتے رس کا پانی توڑا جاتا ہے، تہہ میں شکر کی قلمیں رہ جاتی ہیں۔ اس کو کچی شکر کہتے ہیں۔ اب شکر کی صفائی باقی رہ جاتی ہے۔