شکیل صدیقی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

شکیل صدیقی پاکستانی مزاحیہ اداکار ہیں جو پاکستان میں زیادہ تر "تیلی" کے نام سے مشہور ہیں۔ انہیں ہندوستانی پروگرام کامیڈی سرکس میں کام کرنے کی وجہ سے زیادہ شہرت حاصل ہوئی۔ [1] اگرچہ وہ جیت نہ سکے لیکن وہ اتنَے زہادہ مشہور ہوئے کہ انہیں پروگرام کے دوسرے حصے میں شروتی سیٹھ کے ساتھ بطور معاون میزبان کے طور پر شامل کیا گیا۔ 2008 کے پروگرام استادوں کا استاد میں ان کی جوڑی ہندوستانی اداکارہ اروشی ڈھولکیا کے ساتھ بنی۔


اس کے بعد وہ سلمان خان کے شو دس کا دم میں بطور مہمان شریک ہوئے[2] اور ایک ڈانس پروگرام بوگی ووگی میں بطور مہمان جج کے شامل ہوئے۔ اس کے بعد کامیڈی سرکس کے تیسرے حصے کانٹے کی ٹکر میں انہوں نے ایک امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا۔ آج کل شکیل صدیقی پاکستان کے تقریباً تمام اہم چینلوں پر اپنی مزاحیہ اداکاری کے جلوے دکھا رہے ہیں۔


فہرست

ابتدائی حالات [ترمیم]

کامیڈی سرکس میں کام کرنے سے پہلے انہوں نے پاکستان کے مشہور و معروف مزاحیہ اداکار عمر شریف کے ساتھ زیادہ کام کیا۔ پاکستان میں ان کا سب سے زیادہ مشہور ڈرامہ "بکرا قسطوں پہ" تھا۔ انہوں نے "یہ تو ہاؤس فل ہو گیا" اور "نئی امی پرانا ابا" اور اس کے علاوہ بھی بہت سے ڈراموں میں کام کیا۔


تنازعہ [ترمیم]

ہندوستان کی انتہا پسند ہندو جماعتوں نے پاکستان کے اداکاروں و گلوکاروں کو بھارت میں کام کرنے سے روک دیا۔ ان دنوں شکیل صدیقی بھارت میں ہی تھے چنانچہ وہ ہندوستانی انتہا پسندوں کے ہاتھوں چڑھ گئے اور اور انہوں نے شکیل صدیقی پر تشدد کیا۔ [3] [4][5] [6] [7]


ممبئی حملوں کے دو برس بعد شکیل کو مہاراشٹرا نونرمن سینا کی طرف سے دوبارہ دھمکیاں دی گئیں۔[8] انہیں بھارت کے خلاف باتیں کرنے پر الزامات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ [9][10]دی انڈین کا موقع پر شکیل کی خبر


بیرونی روابط [ترمیم]

حوالہ جات [ترمیم]