شیبو سورین

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

ہندوستانی سیاستدان۔جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے صدر ۔سورین کی پیدا‎ئش گیارہ جنوری 1944کو ہزاری باغ ضلع میں ہوئی۔انہوں نے ستّر کی دہائی میں اپنا سیاسی سفر شروع کیا۔ سن 1975 میں مبینہ طور پر ایک مشتعل بھیڑ کی قیادت کا ان پر الزام ہے۔ اس بھیڑ نے دس لوگوں کی جان لے لی تھی۔ وہ 1980 میں پہلی بار لوک سبھا میں منتخب ہوئے اور کل سات بار ایم پی رہے۔ سن 2004 میں وزیر بنائے گئے۔ دو ماہ میں ہی مقدمے کی وجہ سے مستعفی ہونا پڑا۔ سن 2005 میں جھارکھنڈ کے وزیر اعلی بنے، اکثریت ثابت نہیں کر پائے اور نو دنوں کے بعد استعفی دینا پڑا۔ دوسری بار 2008 میں وزیراعلی بنے لیکن اسمبلی کا ضمنی انتخاب ہار گئے جس کے سبب انہیں وزیراعلی کی کرسی چھوڑنی پڑی۔ سورین کی پہچان ایک آدی واسی رہنماء کے روپ میں ہوتی ہے۔ ان کے حامی انہیں ’گُروجی‘ کہتے ہیں۔ نرسمہا را‌‎ؤ حکومت کے دوران مشہور بدعنوانی کے معاملے میں ان کا نام خاص طور سے لیا جاتا ہے۔ ان پر مجرمانہ مقدمے چلے۔

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں