صارف:کاشف روبہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یہ ایک روبہ کھاتہ (Bot Account) ہے جو اردو وکیپیڈیا پر خودکار ترامیم کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ کھاتہ وکیپیڈیا کے صارف کاشف عقیل کی ملکیت ہے۔ اگر اس کھاتے سے کوئی غلط اندراجات ہوئے ہوں تو اس سلسلے میں کاشف عقیل کے تبادلۂ خیال صفحہ پر ان سے رابطہ کریں۔

یہ روبہ ابھی تعمیر کے مراحل سے گزر رہا ہے۔ دوران تعمیر اس کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے اس کی ترامیم کا بغور معائنہ کیا جا رہا ہے۔ کچھ ترامیم دانستہ طور پر کاشف عقیل کا کھاتہ استعمال کرتے ہوئے کروائی جا رہی ہیں تاکہ وہ تمام صارفین کو حالیہ تبدیلیوں کی فہرست میں نظر آئیں اور کسی بھی غلطی کی نشاندہی ہو سکے۔

بعد از تکمیل یہ مکمل طور پر خودکار ہوگا اور اس کی ترامیم کو پڑتال نہیں کیا جائے گا، ماسوائے اس کے کہ کسی صارف کی طرف سے کسی غلطی کی نشاندہی کی جائے۔

خودکار ترجمہ[ترمیم]

صارف:کاشف_روبہ/ترجمہ

نئے صارفین کو خوش آمدید[ترمیم]

روبہ میں نئے صارفین کے تبادلہ خیال صفحہ پر {{صارف جدید}} کا سانچہ ڈالنے کی صلاحیت کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں روبہ نے 1 جون 2009 کے بعد آنے والے تمام صارفین، جنھیں اب تک خوش آمدید نہیں کہا گیا تھا، کے لیے خوش آمدید کا پیغام چھوڑ دیا ہے۔ فی‌الحال روبہ مندرجہ ذیل قوانین کا خیال رکھتا ہے۔

  1. صرف ان صارفین کے صفحہ پر {{صارف جدید}} لگاتا ہے جن کا تبادلہ خیال صفحہ اب تک شروع نہیں کیا گیا۔
  2. وہ صارفین جن کے تبادلہ خیال صفحات موجود ہیں، تو خواہ ان صفحات پر {{صارف جدید}} موجود ہو یا نہ ہو، روبہ انھیں ترمیم نہیں کرتا۔
  3. وقت کی کمی کے باعث فی‌الحال روبہ سے یہ کام ہفتہ میں ایک بار کروانے کا ارادہ ہے۔ غلطی کے احتمال کے باعث اسے تاحال مکمل طور پر خودمختار نہیں کیا جاسکتا۔

مزید دیکھیں:

--کاشف عقیل 21:19, 7 نومبر 2009 (UTC)

خودکار املاء درستگی[ترمیم]

روبہ میں خودکار املاء درستگی کی صلاحیت موجود ہے اور اس لیے یہ صارف:کاشف روبہ/املا پر موجود فہرست الفاظ استعمال کرتا ہے۔ روبہ مقالوں کے علاوہ دوسرے صفحات مثلا تبادلہ خیال یا صفحہ صارف وغیرہ کو نظر انداز کردیتا ہے اور ان کی املاء درست کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔

انگریزی وکیپیڈیا سے بین الوکی روابط کی درآمد/تصحیح[ترمیم]

جن مقالہ جات میں انگریزی بین الوکی موجود ہے ان کے تمام بین الوکی روابط انگریزی سے درآمد کر لیے جاتے ہیں۔ جن مقالوں میں پہلے سے کچھ بین الوکی روابط موجود ہوں، ان میں اگر کوئی ربط رہ گیا ہو تو وہ لایا جاتا ہے یا اگر انگریزی پر تبدیل کردیا گیا ہو تو اسے ٹھیک کردیا جاتا ہے۔ روبہ مندرجہ ذیل افعال انجام دیتا ہے۔

  1. اگر انگریزی ربط رجوع مکرر کردیا گیا ہو تو نئے انگریزی عنوان کا ربط اردو مقالے میں ڈال دیا جاتا ہے
  2. اگر کسی زبان کا ربط انگریزی صفحہ سے حذف کردیا گیا ہو تو اسے اردو صفحہ سے بھی حذف کردیا جاتا ہے
  3. روابط کی ترتیب نہیں بدلی جاتی۔ بدلنے والے روابط کو اپنی جگہ پر ٹھیک کیا جاتا ہے اور نئی زبانوں کے روابط آخر میں ڈالے جاتے ہیں
  4. تمام روابط کو صفحہ کے بالکل آخر میں اکٹھا کردیا جاتا ہے۔ زمرہ جات کو روابط کے اوپر کردیا جاتا ہے

بین الویکی روابط کو ترتیب دینا[ترمیم]

روبہ میں بین‌الوکی روابط کو ترتیب دینے کی صلاحیت کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ روابط مندرجہ ذیل ترتیب میں آئیں گے۔

  1. العربیہ
  2. فارسی
  3. English
  4. باقی تمام زبانیں اس ترتیب میں جو انگریزی وکیپیڈیا استعمال کرتا ہے

ذہن نشین رہے کہ باقی زبانیں اپنے ISO Language Codes کے لحاظ سے ابجدی ترتیب میں نہیں لائی جائیں گی بلکہ زبان کے لیے جو نام اہل زبان استعمال کرتے ہیں اس کے لحاظ سے ترتیب دی جائیں گی۔ مثلاً جاپانی کو خود جاپانی لوگ نیہونگو کہتے ہیں اس لیے ترتیب دینے کے لیے اس کا یہی نام استعمال ہوتا ہے۔ انگریزی وکیپیڈیا بھی یہی ترتیب استعمال کرتا ہے۔

مشکلات[ترمیم]

  1. بوٹ فریم ورک بین الویکی روابط کو زبردستی اپنی مرضی سے ترتیب دے رہا ہے۔ ترتیب بدلنے کے باوجود نہیں بدلتی۔
    1. مسئلہ بوٹ انجن کے سورس کوڈ کو تبدیل کر کے حل کر لیا گیا۔
    2. دوسرے Bots اس ترتیب کو نہیں جانتے اس لیے غالب امکان ہے کہ وہ کوئی بھی تبدیلی کرتے ہوئے ترتیب کو پھر غلط کردیں۔ اس سلسلے میں SourceForge.net پریہاں ایک پیغام چھوڑا ہے۔ روابط کی ترتیب پر مذید معلومات کے لیے یہاں دیکھیں۔
    3. روبہ صارف:MelancholieBot کی جانب سے کی گئی حالیہ تبدیلیوں کا مشاہدہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ واقعی دوسرے Bot اس ترتیب کو دوبارہ غلط کر دیتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے ضروری ہوگا کہ Bot Framework والے اردو کے لیے یہ مختلف ترتیب اپنے کوڈ میں شامل کریں۔

دوسرے روبات جن سے رابطہ کیا گیا[ترمیم]

روبہ مالکِ روبہ پیغام تاریخِ رابطہ
TXiKiBoT eu:User:TXiKi پیغام 13 اگست 2009
SieBot nl:User:Siebrand پیغام 13 اگست 2009 اس صارف نے پائیتھون فریمورک کو بھی ٹھیک کردیا ہے لیکن اس اپڈیٹ میں کچھ غلطی ہے
SpBot de:User:Euku پیغام 13 اگست 2009
Luckas-bot pt:User:Luckas_Blade پیغام 13 اگست 2009 13 اگست 2009 کو درست کردیا گیا
JAnDbot cs:User:JAn Dudík پیغام 13 اگست 2009
MelancholieBot als:User:Melancholie پیغام 14 اگست 2009
CarsracBot nl:User:Carsrac پیغام 14 اگست 2009
GhalyBot en:User:Ghaly پیغام 14 اگست 2009

دوسرے روبات کے لیے پیغام[ترمیم]

SieBot on Urdu Wikipedia[ترمیم]

Hello Siebrand,

Your bot SieBot is active on Urdu Wikipedia. We appreciate the good work that the Bot is doing for maintenance of InterWiki links. Urdu Wikipedia community recently held a poll to decide the order of InterWiki links. You can see the poll results in English at our Embassey or the original poll in Urdu here. I have noticed that when your Bot adds or updates any InterWiki links, it also resorts them in alphabetical order by ISO code, which is not the sort order that the community recently decided. My understanding is that this the default implementation of Python Wikipedia Robot Framework which you are most likely using. I have already filed a request with them to implement this special sort order for Urdu.

While we wait for this to be implemented in the Framework, I'll request you to update the links without changing the sort order if possible. It would be great if you can implement the new sort order yourself without waiting for the Framework update. You can add the following code in your families\wikipedia.py or wikipedia_family.py file to update the configuration.


'ur': [ar, fa, en] + self.alphabetic


See our Embassy for more details. For any questions or suggestions, please feel free to conatct me.

Regards,
Kashif Aqeel - Urdu Wikipedia Administrator

دیگر خودکار کاموں کی تجاویز[ترمیم]

  1. غیر اردو عنوان رکھنے والے مقالہ جات پر سانچہ {{غیر موزوں عنوان}} لگانا
  2. تمام مضامین کے لیے انگریزی عنوانات کو اردو عنوان پر رجوع مکرر کرنا۔ اس کا مقصد انگریزی کلیدی تختہ سے تلاش کرنے کو ممکن بنانا ہے۔
    1. پہلے قدم کے طور پر وہ صفحات جن میں انگریزی بین الویکی موجود ہے، اس بین الویکی کے عنوان کو اردو کی جانب رجوع مکرر کیا جائے۔
    2. دوسرے قدم کے طور پر انگریزی وکیپیڈیا سے کسی عنوان کے تمام رجوع مکررات کو اٹھا کر انھیں بھی اردو مقالے کی جانب رجوع مکرر کر دیا جائے
  3. زمرہ جات کے بین الوکی روابط کی درآمد و ترتیب
  4. سانچوں کے بین الوکی روابط کی درآمد و ترتیب

تکنیکی تفصیل[ترمیم]

  1. روبہ Dot Net Framework 2.0 استعمال کرتے ہوئے C# میں بنایا گیا ہے۔
  2. روبہ وکیپیڈیا سے interface کے لیے DotNetWikibot فریم ورک ورژن 2.71 استعمال کرتا ہے۔
  3. تعمیر کے دوران DotnetWikibot کی کچھ خامیاں سامنے آئیں جنھیں اس روبہ کے لیے درست کیا گیا ہے۔

روبالہ کے محددات (parameters)[ترمیم]

انگریزی وکیپیڈیا پر یہ محددات تکنیکی ماہرین کی ایک مجلس طے کرتی ہے۔ ہمارے پاس ایسی کوئی مجلس نہیں ہے الئے وہ منتظمین جو تکنیکی معلومات رکھتے ہوں ان محددات کو نظر ثانی کرلیں اور اگر کوئی غلطی نظر آئے تو درست کردیں


جاری۔۔۔