صحیح بخاری
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(صحیح بخاری شریف سے رجوع مکرر)
|
بسلسلہ مقالہ جات |
| مشہور و معروف |
اباضی مجموعات |
| سنّی مجموعات |
|
| شیعہ اثنا عشری مجموعات |
|
| شیعہ اسماعیلی مجموعات |
| معتزلی مجموعات |
|
|
|
صحیح بخاری (عربی : الجامع الصحيح ) یا عام طور سے البخاری یا صحیح بخاری شریف بھی کہا جاتا ہے۔ محمد بن اسماعیل بخاری کی مرتب کردہ شہرہ آفاق مجموعہء احادیث ہے جو کہ صحاح ستہ کی چھ مشہور کتابوں میں سے ایک ہے۔ زیادہ تر مسلمانوں کے نزدیک یہ مجموعہء احادیث روئے زمین پر قرآن کے بعد سب سے مستند کتاب ہے۔ [1]
احادیث کی تعداد[ترمیم]
ابن الصلاح کے مطابق صحیح بخاری میں احادیث کی کل تعداد 9086 ہے۔ یہ تعداد ان احادیث کو شامل کر کے ہے جو ایک سے زیادہ مرتبہ وارد ہوئی ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اگر ایک سے زیادہ تعداد میں وارد احادیث کو اگر ایک ہی تسلیم کیا جائے تو احادیث کی تعداد 2761 رہ جاتی ہے۔
دبیز متن== شروح صحیح بخاری == بہت سے علماء نے اب تک اس مجموعۂ حدیث کی تشریحات کی ہیں اور تبصرے لکھے ہیں، جیسا کہ:
- فتح الباری شرح صحيح البخاری مصنف حافظ ابن حجر عسقلانی (وفات:852ھ)
- الکواکب الدراری فی شرٰح البخاری مصنف الکرمانی: (وفات:796ھ)
- عمدۃ القاری فی شرح صحیح البخاری مصنف بدرالدین العینی جو دار الحائل نے بیروت سے شائع کی[2]
- ارشاد الساری لشرح صحیح البخاری تصنیف القسطلانی (وفات 923ھ) ۔ یہ شرح صحیح بخاری کی مشہور ترین شروح میں سے ایک ہے[3]
- التنقیح تصنیف الزرقاشی
- التوشیح تصنیف جلال الدین سیوطی وفات:(811ھ)
- شرح ابن کثیر تصنیف ابن کثیر (وفات:744ھ)
- شرح آلاء الدین
- شرح ابن الملقین
- شرح البرماوی
- شرح التلمسانی المالکی
- شرح البلقینی
- فتح الباری تصنیف ابن رجب الحنبلی
- شرح ابن ابی حمزہ الاندلسی
- شرح ابی البقاء الاحمدی
- شرح الباکری
- شرح ابن الرشید
- حاشیات البخاری تصنیف مفتی محمد اختر رضا خان قادری الازہری
- شرح ابن البتال تصنیف ابوالحسن علی بن خلاف بن عبد المالک
- المطیری الابواب البخاری تصنیف ناصر الدین بن المنیر
حوالہ جات[ترمیم]
بیرونی روابط[ترمیم]
|
|||||