صدر پاکستان
| پاکستان |
مقالہ بسلسلہ مضامین: |
|
|
|
آئین
صدر
عدلیہ
|
|
|
پاکستان کا صدر وفاق کا سربراہ ہوتا ہے۔ پارلیمانی نظام میں یہ غیر انتظامی عہدہ ہوتا ہے کیونکہ صدر وزیر اعظم کی نصحیت پر عمل کرنے کا پابند ہوتا ہے۔
البتہ پاکستان میں فوجی حکومت کے دور پر اکثر سلار فوج اپنے آپ کو صدر کے عہدے پا فائز کرتے رہے جہاں وہ وزیر اعظم کے انتظامی اختیارات بھی اپنے پاس رکھتے تھے چاہے ان کا اپنا مقرر کیا وزیر اعظم موجود ہی کیوں نہ ہو۔ اس کی سب سے بُری مثال پرویز مشرف تھا۔
پارلیمانی نظام میں صدر سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ سیاسی وابستگی سے بالا ہو کر وفاق کی نمائندگی کرے اور نامزد ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو جائے۔ مثال کے طور پر صدر نامزی ہونے کے بعد فاروق احمد خان لغاری پیپلز پارٹی کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔ دوسری طرف آصف علی زرداری صدر ہوتے ہوئے بھی پیپلز پارٹی کا سربراہ بنا رہا۔
[ترمیم] قیام پاکستان سے لے کر اب تک صدر کے عہدے پر فائز رہنے والی شخصیات کی فہرست مندرجہ ذیل ہے
| نمبر | نام | تصویر | قلمدان سنبھال | قلمدان چھوڑا | سیاسی جماعت |
|---|---|---|---|---|---|
| 1 | اسکندر مرزا | 23 مارچ 1956ء | 27 اكتوبر 1958ء | ريپيبلكن پارٹی | |
| 2 | فیلڈ مارشل ایوب خان | 27 اكتوبر 1958ء | 25 مارچ 1969ء | عسکریہ پاکستان | |
| 3 | جنرل یحیٰی خان | 25 مارچ 1969ء | 20 ديسمبر 1971ء | عسکریہ پاکستان | |
| 4 | ذوالفقار علی بھٹو | 20 ديسمبر 1971ء | 13 اگست 1973ء | پاکستان پیپلز پارٹی | |
| 5 | فضل الہی چوہدری | 13 اگست 1973ء | 16 ستمبر 1978ء | پاکستان پیپلز پارٹی | |
| 6 | جنرل محمد ضیاء الحق | 16 ستمبر 1978ء | 17 اگست 1988ء | عسکریہ پاکستان | |
| 7 | غلام اسحاق خان | 17 اگست 1988ء | 18 جولائی 1993ء | آزاد | |
| نگران | وسیم سجاد | 18 جولائی 1993ء | 14 نومبر 1993ء | پاکستان مسلم لیگ ن | |
| 8 | فاروق لغاری | 14 نومبر 1993ء | 2 ديسمبر 1997ء | پاکستان پیپلز پارٹی | |
| نگران | وسیم سجاد | 2 ديسمبر 1997ء | 1 جنوری 1998ء | پاکستان مسلم لیگ ن | |
| 9 | محمد رفیق تارڑ | 1 جنوری 1998ء | 20 جون 2001ء | پاکستان مسلم لیگ ن | |
| 10 | پرويز مشرف | 20 جون 2001ء | 18 اگست 2008ء | عسکریہ پاکستان/پاکستان مسلم لیگ ق | |
| نگران | محمد میاں سومرو | 18 اگست 2008ء | 9 ستمبر 2008ء | پاکستان مسلم لیگ ق | |
| 11 | آصف علی زرداری | 9 ستمبر 2008 | تاحال | پاکستان پیپلز پارٹی |