صفر مراد نیازاف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

پیدائش: 19 فروری 1940ء

انتقال:21 دسمبر 2006ء

صفر مراد نیازاف

ابتدائی زندگی[ترمیم]

ترکمانستان کے سابق صدر۔صفرمراد نیازاف بچپن میں ہی یتیم ہو گئے ۔ اُن کے والد دوسری جنگ عظیم میں اور اُن کی والدہ سن اُنیس سو اڑتالیس میں ترکمانستان کے دارلحکومت میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں ہلاک ہو گئیں۔

سیاسی زندگی[ترمیم]

انہوں نے نوجوانی میں ہی کیمونسٹ پارٹی میں بہت تیزی سے ترقی کی اور صرف پینتالیس سال کی عمر میں کیمونسٹ پارٹی کے سیکرٹری بنے۔ اُس وقت ترکمانستان سابق سوویت یونین کا حصّہ تھا۔

حکمرانی[ترمیم]

صفرمراد نیازاف ترکمانستان کی آزادی کے بعد سے اپنی موت تک ملک کے حکمران رہے۔اُن کی حکومت کا شمار دنیا کی آمر ترین حکومتوں میں کیا جاتارہا۔ان کے دورِ حکومت میں کار میں ریڈیو لگانا، پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی کرنا اور نوجوان مردوں کے داڑھی رکھنے پر پابندی تھی۔

شخصیت[ترمیم]

مراد نیازاف کو ذاتی تشہیر کی شوقین شخصیت سمجھا جاتا تھا کیونکہ انہوں نے ملک کے کئی شہروں اور ہوائی اڈوں کے نام اپنے نام سے منسوب کر رکھے ۔ اُنہوں نے کئی عالی شان محل اور اپنے بہت بڑے بڑے مجسمے بنوائے۔ شہروں اور ہوائی اڈوں کے علاوہ ایک شہابی پتھر تک کو اُن کا نام دیا گیا۔ انہیں ترکمانباشی یا ’تمام ترکمانوں کا باپ‘ کہا جاتا ہے۔ اُنہوں نے تیل سے مالا مال ترکمانستان پر تقریباً بیس سال تک حکمرانی کی۔

الزامات[ترمیم]

جب ملک میں غربت پھیلنے لگی اور ملک سیاسی تنہائی کا شکار ہو گیا تو اُن کے بہت سے حلیف ملک سے باہر چلے گئے تاکہ وہ وہاں سے حزب اختلاف کی آواز اٹھا سکیں۔ دوہزار دو میں اُن پر ملک میں موجود مخالفین کے جہاز کو تباہ کرنے کا الزام بھی لگا۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مراد نیازاف نے میراث میں تعلیم اور صحت کے شدید بحران چھوڑے ۔