سافٹ ویئر صنعت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(صنعت مصنع لطیف سے رجوع مکرر)

صنعت سافٹ ویئر (انگریزی: software industry) ایسے کاروباری اداروں پر مشتمل ہے جو سافٹ ویئر کی اشاعت، ترقی، استقرار، دیکھ بھال اور بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں- صنعت میں تربیتی، دستاویزی اور مشاروتی خدمات بھی شامل ہیں-

تاریخ[ترمیم]

لفظ software سن 1953 سے قبل ایک مذاق کے طور پر گڑھا گیا تھا جبکہ 1960 میں یہ لفظ پہلی مرتبہ کتابت میں استعمال ہوا-[1] اس سے قبل صارفین یا تو خود اپنے لیے سافٹ ویئر تیار کرتے تھے یا گنے چنے ادارے مثلا آئی بی ایم (ibm) اور یرنیویک (univac) یہ کام کر رہے تھے- سب سے پہلے 1955 میں "کمپیوٹر یوزیج کمپنی" (computer usage company) نے صنعت سافٹ ویئر میں قدم رکھا-[2] صنعت سافٹ ویئر نے 1960 کی دحائی میں نمایاں ترقی کی- جامعات، حکومت اور کاروباری اداروں کی طرف سے سافٹ ویئر کی طلب میں اضافہ ہوا- ابتدا میں اس طلب کو ادارے خود اپنے سافٹ ویئر بنا کر پورا کرتے رہے- جبکہ کچھ سافٹ ویئر خاص شمارندوں کے ساتھ مفت تقسیم جاتے تھے- جب "ڈیجیٹل اکیپمنٹ کارپوریشن" (digital equipment corporation) نے صنعت میں ایک نسبتا کم قیمت خرد کمپیوٹر متعارف کرایا تو کئی اداروں اور جامعات کو شمارندوں تک رسائی حاصل ہو گئی- خرد شمارندوں کے لیے سافٹ ویئر بنائے جانے لگے- 1970 کی دہائی کے وسط میں ذاتی شمارندوں کے استعمال سے صنعت سافٹ ویئر نے بہت فروغ پایا- مائیکروسافٹ ڈاس (dos) خرد شمارندوں میں استعمال ہونے والا سب سے نمایاں اشتغالی نظام تھا-

سافٹ ویئر کے شعبہ جات[ترمیم]

سافٹ ویئر کی صنعت میں کئی اقسام کے کاروبار ہیں- بنیادی سافٹ ویئر بشمول اشتغالی نظام، قاعدۂ معطیات (database) کمپیوٹر صنعت بڑے ادارے مثلا اوریکل کارپوریشن (Oracle Corporation)، مائیکروسافٹ (Microsoft)، آئی بی ایم (ibm)، ای ایم سی (emc)، گوگل (google) وغیرہ بنا رہے ہیں، جبکہ حفاظتی سافٹ ویئر میں سیمینٹک (symantec)، کیسپرسکی (kaspersky)، میکیفی (mcafee) اور ٹرینڈ مائکرو (trend micro) نمایاں ہیں-

صنعت سافٹ ویئر - کاروباری حصہ[ترمیم]

مائیکروسافٹ صنعت سافٹ ویئر میں آمدنی کے لحاظ سے غالب یے، جبکہ اوریکل اور آئی بی ایم بھی نمایاں مقام رکھتے ہیں-

صنعت کا حجم[ترمیم]

محقق ادارے "ڈیٹا مانیٹر" (datamonitor) کے مطابق، 2008ء میں دنیا بھر میں صنعت سافٹ ویئر کا کاروباری حجم 303،8 بلین امریکی ڈالر تھا، جبکہ اس میں 2007 کے مقابلے میں 6.5٪ اضافہ ہوا-

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]