صوبائی دارالحکومت

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

دارالحکومت کسی بھی علاقے، صوبے، ملک یا ریاست کا مرکزی شہر جو باقاعدہ طور پر تسلیم شدہ ہوتا ہے۔ صوبائی دارالحکومت دراصل ایک صوبے کے مرکزی شہر کے لیے استعمال ہونے والی اصطلاح ہے۔ صوبائی دارالحکومت دراصل وہ شہر ہوتا ہے جہاں سرکاری عمارات اور صوبے کے تجارتی، ثقافتی اور سماجی مراکز قائم ہوں، اور ان مراکز کی حیثیت سرکاری طور پر تسلیم شدہ ہو۔ دارالحکومت دو طرح کے معنوں میں استعمال ہوا ہے، انتظامی یا آبادی کے لحاظ سے عظیم شہر یا پھر سیاسی و انتظامی لحاظ سے عظیم شہر۔ کئی صوبوں میں دارالحکومت آبادی کے لحاظ سے عظیم نہیں ہوتا مگر سیاسی لحاظ سے سرکاری طور پر عظیم گردانا جاتا ہے۔
لفظ دارالحکومت یا دارالخلافہ جو انگریزی میں capital کہلاتا ہے دراصل لاطینی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی “سر“ کے ہیں۔ عربی میں دارالحکومت کا مطلب حکومت کا گھر یا مرکز سے لیے جا سکتے ہیں۔ امریکہ میں دارالحکومت اس شہر کو کہا جاتا ہے جہاں صوبے یا ملک کے انتظام کے لیے سرکاری دفاتر قائم ہوں۔

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں