صوبہ آذربائیجان شرقی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(صوبہ آذربایجان شرقی سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
صوبہ آذربائیجان شرقی
استان آذربائیجان شرقی
—  صوبہ  —
ملک Flag of Iran.svg ایران
دارالحکومت تبریز
منطقۂ وقت ایران کا معیاری وقت (UTC+03:30)
 • سرما (روشنیروز بچتی وقت) ایران کا معیاری وقت (UTC+04:30)
اہم زبان(یں) فارسی (سرکاری)
صوبہ آذربائجان شرقی، ایران

صوبہ آذربائجان شرقی (فارسی: آذربایجان شرقی) (انگریزی: East Azarbaijan) ایران کے شمال مغربی علاقہ میں واقع صوبہ ہے جسکی سرحدیں مملکت آرمینیا، آذربائجان اور ایرانی صوبہ جات صوبہ اردبیل، صوبہ آذربائیجان غربی اور زانجان سے ملتی ہیں۔ صوبہ کا شمار ایران کے تاریخی علاقوں میں ہوتا ہے، جہاں کے فنون لطیفہ ایران اور ایرانی ثقافت و موسیقی کی پہچان ہیں۔ صوبائی صدر مقام ایران کا تاریخ شہر تبریز ہے۔

علاقہ کا رقبہ 47,830 مربع کلومیٹر اور آبادی 2005ء کے تخمینہ کے مطابق لگ بھگ چالیس لاکھ ہے۔ علاقہ زیادہ تر پہاڑی ہے اور موسم سرد و خشک ہے۔

آج کا آذربائجان شرقی ایران کا صنعتی مراکز ہے، جہاں 5000 سے زیادہ کارخانے ہیں۔ اہم صنعتوں میں شیشہ سازی، کاغذ سازی، کھانے پینے کی سربندی، چمڑہ سازی اور جوتا سازی اور تانبا کی مصنوعات بنانے کے کارخانوں کے علاوہ تبریز آئل ریفائنری اینڈ پیٹروکیمیکل کمپلیکس، تبریز ٹریکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی، تبریز مشین مینوفیکچرنگ کمپنی اور آذربائجان اسٹیل ہیں۔ اسکے علاوہ تبریز دستکاریوں کے لیے بھی شہرت رکھتا ہے جہاں کے قالین اپنے رنگ اور معیار کی وجہ سے پوری دنیا میں پہچانے جاتے ہیں۔ ایک اندازہ کے مطابق علاقہ میں 66000 کے لگ بھگ قالین بننے کے مراکز ہیں جو دو لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرتے ہیں۔ ایران سے برآمد کی جانے والی قالینوں کا 35 فیصد صوبہ آذربائجان شرقی میں تیار ہوتا ہے۔ آذربائجان شرقی کا شمار ایران کے امیر ترین علاقوں میں ہوتا ہے جو صنعتوں اور دستکاریوں کے علاوہ معدنی دولت سے بھی مالامال ہے، جہاں 1997ء تک 180 کانیں کام کر رہی ہیں اور 121 زیر تعمیر ہیں۔


مزید دیکھیے[ترمیم]