صوبہ قندوز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
صوبہ  قندوز
عمومی معلومات
ملک افغانستان کا پرچم افغانستان
صدر مقام [[قندوز]]
رقبہ 8,040 مربع کلومیٹر
آبادی 820,000 بمطابق 2002ء
زبانیں پشتو فارسی ازبکی
منطقۂ وقت یو۔ٹی۔سی4:30+
گورنر انجنئیر محمد عمر


قندوز (پشتو: کندز ، فارسی:قندوز) شمالی افغانستان کا ایک صوبہ ہے، جس کو ولایت قندوز بھی کہا جاتا ہے۔ اس صوبے کا صدر مقام قندوز شہر ہے۔ اس صوبے کا رقبہ 8,040 مربع کلومیٹر ہے۔ انجنئیر محمد عمر صوبہ قندوز کے گورنر ہیں۔
صوبہ قندوز کا تقریباً علاقہ دریائے قندوز سے سیراب ہوتی ہے۔ یہ دریا جنوب سے شمال کی جانب بہتا ہے جو تاجکستان اور قندوز کے درمیان سرحد بھی شمار کی جاتی ہے۔ شیر خان کے مقام پر ایک پل تعمیر کیا گیا تھا جو رابطے کا زریعہ ہے۔
پشتون اور تاجک قبائل یہاں کی بڑی آبادی ہیں جبکہ اقلیت میں ازبک، ہزارہ، ترکمان اور دوسرے قبائل شامل ہیں۔

افغان جنگ [ترمیم]

نیٹو کی شمالی کمانڈ میں بحالی کے لیے یہاں جرمنی کے 4000 فوجی تعینات ہیں۔ 2009ء میں طالبان نے یہاں اپنی کاروائیاں شروع کیں وگرنہ اب تک قندوز ایک پرامن صوبہ تھا۔
4 ستمبر 2009ء کو جرمنی افواج کے کمانڈر نے ایک امریکی جنگی طیارہ کے ذریعے دو ایندھن سے بھری گاڑیوں پر حملہ کرنے کا حکم دیا، جو طالبان شدت پسندوں نے اغوا کیے تھے۔ یہ گاڑیاں سڑک پر پھنس گئی تھیں اور عام لوگ ایندھن حاصل کرنے میں مصروف تھے۔ 40 عام شہریوں سمیت 90 افراد اس حملے میں جاں بحق ہو گئے۔
21 نومبر 2009ء کو تاخار قندوز مرکزی شاہراہ پر ایک بم دھماکہ ہوا جس میں ایک بچہ ہلاک جبکہ دو اشخاص زخمی ہو گئے۔