ضلع تھرپارکر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ضلع  تھرپارکر
ٿرپارڪر
Sindhi desert Home.JPG
عمومی معلومات
ملک Flag of Pakistan.svg پاکستان
صدر مقام مٹھی
صوبہ سندھ 
رقبہ 19638 مربع کلومیٹر
آبادی 955812 بمطابق 1998ء
زبانیں سندھی
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت +5
رمزِ بعید تکلم 232
ناظم ارباب انور جبار
نائب ناظم عبد الکریم
تحصیل
ڈیپلو

چھاچھرو
مٹھی
ننگرپارکر


صوبہ سندھ میں تھرپارکر کا محل وقوع

ضلع تھرپارکر پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے۔ آخری قومی مردم شماری 1998ء کے مطابق اس کی آبادی 955،812 ہے جس میں سے صرف 4.54 فیصد ہی شہروں میں مقیم ہے۔ اس کے شمال میں میرپور خاص اور عمرکوٹ کے اضلاع، مشرق میں بھارت کے بارمیر اور جیسلمیر کے اضلاع، مغرب میں بدین اور جنوب میں رن کچھ کا متنازع علاقہ ہے۔ ضلع کا کل رقبہ 19،638 مربع کلومیٹر ہے۔

تاریخ[ترمیم]

1990ء تک عمرکوٹ اور میرپورخاص کے اضلاع ضلع تھرپارکر کا حصہ تھے، جس کا صدر مقام میرپور خاص شہر تھا۔ 31 اکتوبر 1990ء کو اسے دو اضلاع میرپور خاص اور تھرپارکر میں تقسیم کر دیا گیا۔ تھرپارکر کا ضلعی صدر مقام مٹھی ہے۔ عمرکوٹ کو 17 اپریل 1993ء کو ایک الگ ضلع بنایا گیا۔

انتظامی تقسیم[ترمیم]

یہ اضلاع چار تحصیلوں، جنہیں سندھ میں تعلقہ کہا جاتا ہے، میں تقسیم ہے:

اس ضلع کا بیشتر علاقہ صحرائے تھر پر مشتمل ہے جبکہ جنوب میں رن کچھ کے دلدلی علاقے اور نمکین جھیلیں ہیں۔ یہاں کے اہم شہر مٹھی، اسلام کوٹ اور چھاچھرو ہیں جبکہ کراچی سے بھارت جانے والی ریلوے لائن بھی یہیں سے گزرتی ہے اور بذریعہ کھوکھراپار بھارت کے علاقے موناباؤ جاتی ہے۔

مشہور شخصیات[ترمیم]

ضلع تھرپارکر سے متعدد شخصیات قومی منظرنامے پر ابھر کر آئی جن میں سے چند درج ذیل ہیں: