ضلع جامشورو
| ضلع جامشورو | |
| ڄامشورو | |
| عمومی معلومات | |
| ملک | |
| صدر مقام | جامشورو |
| صوبہ | سندھ |
| منطقۂ وقت | متناسق عالمی وقت +5 |
| رمزِ ڈاک | 76000 |
| ناظم | ملک اسد سکندر |
| نائب ناظم | عبد الحمید بلیدی |
| تحصیل | 4 کوٹری سیہون تھانہ بولا خان مانجھند |
| صوبہ سندھ کے نقشے میں جامشورو کا محل وقوع | |
| www.jamshoro.gos.pk | |
ضلع جامشورو پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے۔ یہ ضلع موجودہ حیثیت سے قبل ضلع دادو کا حصہ تھا تاہم 2004ء میں اسے جداگانہ حیثیت دے دی گئی۔
[ترمیم] انتظامی تقسیم
ضلع انتظامی طور پر 4 تحصیلوں (تعلقوں) میں تقسیم ہے:
جامشورو شہر ضلعی صدر مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔
[ترمیم] اہمیت
سندھ کی ایک اہم تعلیمی درسگاہ جامعہ سندھ جامشورو میں ہی واقع ہے جبکہ دیگر اہم جامعات میں جامعہ لیاقت برائے طب و صحت (LUMS) اور جامعہ مہران برائے مہندسی و طرزیات (MUET) بھی یہیں واقع ہیں۔ کوٹری اور نوری آباد کے صنعتی علاقوں میں مصنوعات تیار کر کے سندھ اور ملک بھر کو بھیجی جاتی ہیں۔ عظیم صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے مزار کے باعث اس ضلع کے شہر سیہون کو اہم حیثیت حاصل ہے۔
کوٹری بیراج بلا شبہ ضلع کی سب سے اہم جگہ ہے۔ یہیں سے دریائے سندھ کا ڈیلٹائی علاقہ شروع ہوتا ہے۔
[ترمیم] محل وقوع
ضلع جامشورو کے شمال میں ضلع دادو، شمال مشرق میں نواب شاہ اور مٹیاری، مشرق میں ضلع حیدرآباد، جنوب میں ضلع ٹھٹہ اور جنوب مغرب میں ضلع کراچی واقع ہے۔ مغرب میں اس کی سرحدیں صوبہ بلوچستان سے ملتی ہیں۔
|
|||||||||||||