ضلع قلعہ عبداللہ

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش



قلعہ عبداللہ
Killah Abdullah
عمومی معلومات
ملک پاکستان کا پرچم پاکستان
صوبہ بلوچستان
رقبہ 3293مربع کلو میٹر
آبادی 400000
موجودہ ناظم حاجی آدم خان


قلعہ عبداللہ بلوچستان کا شمال مغربی ضلع ہے جس کا صدر مقام سرحدی شہر چمن ہے ۔ مشرق میں اس کی حدود پشین سے ملتی ہیں جبکہ جنوب میں کوئٹہ اور مغرب میں افغانستان سے اس کی اس کی سرحدیں جاملتی ہیں۔ قلعہ عبداللہ چار تحصیلوں چمن، دو بندی، گلستان اور قلعہ عبداللہ اور 23یونین کونسلوں پر مشتمل ہے ۔ ضلع کا کل رقبہ 3293مربع کلو میٹر ہے ۔2005ء میں اس کی آبادی تقریباً 400000 کے لگ بھگ تھی۔ یہاں کی اکثریت پشتون آبادی ہے ۔


[ترمیم] تاریخ

Killa Abdullah District Map.png


یہ ضلع جنگ آزادی کے عظیم ہیرو غازی عبداللہ خان کے نام سے منسوب ہے ۔ پہلی افغان آزادی جنگ (1839تا1842ء) کے مجاہد عبداللہ خان اچکزئی کی پیدائش کوژک کے دامن میں واقع ایک گاﺅں میں ہوئی ۔1825ءمیں عبداللہ خان خان اچکزئی نے پشین سے38کلو میٹر مغرب میں ایک بڑا قلعہ تعمیر کیا جس کی تعمیر کا بڑا مقصد انگریزوں کے بڑھتے ہوئے تسلط کو روکنا اور اپنے وطن کا دفاع کرنا تھا بعد میں یہ چھوٹا سا گاﺅں قلعہ عبداللہ خان کے نام س مشہور ہوگیا اور آج ضلع کا درجہ حاصل کرچکا ہے ۔قلعہ عبداللہ جون1993ءسے پہلے پشین کا حصہ تھا۔[1]


قلعہ عبداللہ کی تاریخ قندھار سے منسلک ہے یہاں پر دو قدیم ترین کاریزو دیہسور اور چشمہ انذر گئی واقع ہیں جو زرتشت دور سے تعلق رکھتے ہیں تاریخی اعتبار سے قلعہ عبداللہ کی اہمیت ہر دور میں رہی ہے چونکہ یہ علاقہ کوئٹہ قندھار تجارتی شاہراہ پر واقع ہے یہی وجہ ہے کہ ہر دور میں یہ سیاسی اور انتظامی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے ۔960ءمیں درہ کوژک، چمن، توبہ اچکزئی، دو بندی، پیر علیزئی ار گلستان کے علاقوں کا تاریخ میں باقاعدہ ذکر ملتا ہے ۔


[ترمیم] تحصیلیں اور ذیلی تحصیلیں

انتظامی طور پر اس کی تحصیلیں اور ذیلی تحصیلیں درج ذیل ہیں۔

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ^ http://www.balochistan.gov.pk/index.php?option=com_content&task=view&id=803&Itemid=1089%7C Killa Abdullah
ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں