ضلع قمبر-شہدادکوٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ضلع  قمبر-شہدادکوٹ
قمبر-شهدادڪوٽ
عمومی معلومات
ملک Flag of Pakistan.svg پاکستان
صدر مقام شہدادکوٹ
صوبہ سندھ 
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت +5
ناظم شبیر حسین چانڈیو[1]
نائب ناظم الطاف حسین جونیجو
تحصیل
قمبر
وارہ
شہدادکوٹ
میرو خان
نصیرآباد
سجاول جونیجو
قبو سعید خان


صوبہ سندھ کے نقشے میں ضلع قمبر-شہدادکوٹ کا محل وقوع

ضلع قمبر-شہدادکوٹ پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے۔ عام طور پر اسے صرف ضلع قمبر کہا جاتا ہے لیکن اس کا باضابطہ نام ضلع قمبر-شہدادکوٹ ہے۔

اسے 2004ء میں ضلع لاڑکانہ سے الگ کر کے ضلعی حیثیت دی گئی تھی۔ نئے ضلع نام ضلع شہدادکوٹ رکھا گیا جس پر قمبر کے باسیوں نے پرتشدد مظاہرے کیے، جس کو قابو کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طاقت کا استعمال بھی کرنا پڑا۔ نتیجتاً چند جانوں کا ضیاع ہوا اور یہ معاملہ مزید گمبھیر ہو گیا۔ بالآخر حکومت نے ضلع کا نام قمبر-شہدادکوٹ رکھ کر اس معاملے کو حل کر دیا۔ ضلع کا صدر مقام قمبر شہر ہے۔

محل وقوع[ترمیم]

ضلع قمبر-شہدادکوٹ سندھ کے شمال مغربی علاقے میں واقع ہے جس کے شمال اور شمال مغرب میں کیرتھر کا پہاڑی سلسلہ واقع ہے جو اسے صوبہ بلوچستان سے جدا کرتا ہے۔ ضلع جیکب آباد شمال مشرق جبکہ ضلع لاڑکانہ مشرق میں واقع ہے۔ قمبر-شہدادکوٹ کے جنوب میں ضلع دادو واقع ہے۔

انتظامی تقسیم[ترمیم]

یہ ضلع انتظامی طور پر 7 تحصیلوں (تعلقوں) میں تقسیم ہے:

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ قومی تعمیر نو بیورو ضلع ناظمین کی فہرست - سندھ